Book Name:Fatawa Razawiyya jild 9

 

 

 

 

الھادی الحاجب عن جنازۃ الغائب  ۱۳۲۶ھ

(غائب کی نماز جنازہ سے روکنے والا ہادی)

 

مسئلہ نمبر ۸۵تا۸۷:                              ازمعسکر بنگلور جامع مرسلہ مولوی عبدالرحیم صاحب مدراسی         ۲۳ ذی الحجہ ۱۳۲۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے احناف رحمکم اﷲتعالٰی کہ حنفی مذہب میں نمازِ جنازہ مع اولیائے میت پڑھ لئے ہوں پھر دوبارہ پڑھنا،اور نماز جنازہ غائب پر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر امام شافعی مذہب ہو تو اسکے اقتداء سے ہم حنفیوں کو یہ دونوں امر جائز ہوجائیں گے یا نہیں؟یہ حیلہ ہمارے مذہب میں کچھ اصل ہے یا نہیں؟ ہمارے بلاددکن اضلاع بنگلور و مدراس میں ان مسئلوں کی اشد ضرورت ہے، اُمید کہ عبارات عام فہم ہوں گی۔

الجواب:

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

الحمدﷲ الذی لایشفع عندہ الاباذنہ والصّلٰوۃ والسّلام علی من امربالوقوف عندحدود دینہ وعلٰی اٰلہ وصحبہ قدر کمالہ وحسنہ اٰمین ط

تمام تعریف اﷲ کے لئے جس کے حضور اس کے اذن کے بغیر کوئی شفاعت کرنے والا نہیں، اور درود وسلام ہو ان پر جنہوں نے دین کی حدوں پررُك جانے کا حکم دیا، اوران کی آل واصحاب پر حضور کے حسن وکمال کے بقدر۔الٰہی قبول فرما۔

 


 

 



Total Pages: 948

Go To