Book Name:Fatawa Razawiyya jild 8

 

 

 

 

 

وِشاحُ الجید فی تحلیل معانقۃ العید   ١٣١٢ ھ

( نمازِ عید کے بعد معانقہ کے جائز ہونے کا ثبوت)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

الحمد ﷲ الذی عید رحمتہ وسع کل قریب و بعید، وجعل اعیاد المؤمنین مُعَانَقَۃ بصفر الوعد وعفو الوعید، وافضل الصلوٰۃ واکمل السلام علی من تعانق عید جمالہ بِعید نوالہ، فوجھہ عید، ویدہ عید، یسعد بھما کُلُّ سعید، وعلٰی حزبَیِ الاٰل والا صحاب الذین ھما العید ان لایّام الایمان، وعلی کل من عانق جیدہ وِشاح الشہادتین بجمّان الایقان ماتعانق الملوان ، وتوارد العیدان، ھَنّأھم اﷲ باَعیاد الاسلام، وعیدالرویۃ فی دارالسلام، ولدَ یہ مزید، وانّہ یبدئ ویعید،

تمام تعریف اﷲ کے لئے جس کی عید رحمت ہر دور نزدیك کو محیط ہے، اور جس نے اہل ایمان کی عیدوں کو صفائیِ وعدہ اور معافی وعید سے بغلگیر کیا، اور بہتر درود اور کامل ترین سلام ہو ان پر جن کی عید جمال ( ان کی) عیدِ جود ونوال سے ہم آغوش ہے، جن کا چہرہ زیبا بھی عید اور دست عطابھی عید، ہر خوش نصیب ان دونوں سے فیروز مند ہے، ان کی آل واصحاب دونوں جماعتوں پر جو ایام ایمان کی دو عیدیں ہیں اور ہر اس شخص پر جس کی گردن گوہر یقین سے آراستہ قلادہ شہادتین سے ہمکنار ہے، ( یہ درود سلام ہوں) جب تك روزو شب باہم بغلگیر اور دونوں عیدیں یکے بعد دیگرے ورود پذیر رہیں، اﷲ انھیں عید ہائے اسلام اور جنت میں عید دیدار کی مبار کباد سے نوازے ۔ (ت)

 


 



Total Pages: 673

Go To