Book Name:Fatawa Razawiyya jild 8

امام احمدرضا کا عقیدہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہم سب کے، بلکہ سارے عالم کے مالك ہیں، لیکن بالذات نہیں بلکہ اﷲ تعالٰی کی تملیك سے مالك ہیں۔ اپنے نعتیہ کلام میں فرماتے ہیں:   ؎

ان کو تملیك ملیك الملك سے
   مالك عالم کہا پھرتجھ کوکیا!

ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بروزمحشرعاصیوں کی شفاعت فرمائیں گے اور حق تعالٰی سے ان کو بخشوائیں گے  ؎ 

پیش حق مژدہ شفاعت کاسناتے جائیں گے
  آپ روتے جائیں گے، ہم کو ہنساتے جائیں گے

اب دیکھئے کہ ائمہ کرام کے اسماء والقاب سے کس طرح اپنے عقیدے کی وضاحت فرمائی ہے، لکھتے ہیں:
 وَالصّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ الْاَعْظَمِ لِلرُّسُلِ الْکِرَام * مَالِکِیْ وَشَافِعِیْ اَحْمَدُ الْکُرَام۔

(اور صلوٰۃ والسلام ہو رسولوں کے سب سے بڑے امام پر، جو میرے مالك ہیں اور میرے لئے شفاعت کرنے والے ہیں، ان کانام احمد ہے، بہت ہی عزت والے ہیں، امام اعظم، امام مالک، امام شافعی، امام احمد)
ائمہ مذاہب اربعہ کے معروف القاب واسماء مذکور ہیں، انہی کے ساتھ رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعریف کی جارہی ہے اور ساتھ ساتھ اپنا عقیدہ بیان کیاجارہاہے۔
تھوڑاآگے بڑھئے اور اہل سنت کے ایك اورعقیدے کی ترجمانی کاانداز دیکھئے۔ اہل سنت کاعقیدہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تمام کائنات کی اصل اور مبدأ ہیں   
؎

تو اصلِ وجود آمدی ازنخست
وگرہرچہ موجود شد فرعِ تست

یہی عقیدہ امام احمدرضاکاہے:  ؎

اصل ہربودوبہبود، تخمِ وجود
قاسم کنزنعمت پہ لاکھوں سلام

اس عقیدے کے اظہار کے لئے آپ نے امام اعظم کے تین مشہورشاگردوں یعنی امام محمد، امام حسن ابن زیاد اور امام قاضی ابویوسف رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین کے ناموں کاانتخاب کیا اور انہیں اس طرح یکجاکیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اسم گرامی کابھی اظہار ہوگیا،آپ کے حسن وجمال کابھی بیان ہوگیا، اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ


 

 



Total Pages: 673

Go To