Book Name:63 Madani Inamaat

شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّبال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔  (دُعا یہ ہے: )  (اَللّٰھُمَّ)  رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (۷۴)  ([1])  ( ’ ’ اَللّٰھُمَّ  ‘‘  آیتِ قراٰنی کا حصّہ نہیں )  

  (16) نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہو تو11سے21دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مبارکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھئے کہ اُس کی آنکھ نہ کھلے:  

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ (۲۱) فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ (۲۲)  ([2])

 (اوّل ، آخِر ایک مرتبہ دُرُود شریف)  یاد رہے! بڑا نافرمان ہو تو سوتے سوتے سرہانے وظیفہ پڑھنے میں اس کے جاگنے کا اندیشہ ہے خصوصاً جب کہ اس کی نیند گہری نہ ہو  ،  یہ پتا چلنا مشکل ہے کہ صرف آنکھیں بند ہیں یا سو رہا ہے لہٰذا جہاں فتنے کا خوف ہو وہاں یہ عمل نہ کیا جائے خاص کر بیوی اپنے شوہر پر یہ عمل نہ کرے۔ (17)  نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تا حُصُولِ مُراد نَمازِ فَجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے  ’’ یَاشَھِیْدُ  ‘‘21بار پڑھئے۔  (اوّل وآخِر ایک بار دُرُود شریف)   (18)  مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کی عادت بنایئے ،  اورگھر کے جن افراد کے اندرنَرم گوشہ پائیں اُن میں اور آپ اگر باپ ہیں تو اَولاد میں نرمی اور حکمتِ عملی کے ساتھ مَدَنی اِنعامات کا نِفاذ کیجئے ،  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے گھر میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو جائیگا۔  (19)  (اسلامی بھائی) پابندی سے ہر ماہ کم از کم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کر کے گھر والوں کے لئے بھی دُعا کریں ۔ مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت سے بھی گھروں میں مَدَنی ماحول بننے کی ’’ مَدَنی بہاریں  ‘‘ سننے کو ملتی ہیں ۔

کارکرد گیبرائے رِضا ئے رَب الا نامعَزَّوَجَلَّ  کے کا م

 (۱) اس ماہ کے اکثر دنوں میں مذکورہ مَدَ نی انعا ما ت پر عمل کی کوشش رہی ؟

 (۲) اس ماہ کے اکثر دنوں میں کم از کم 12مرتبہ لکھ کر گفتگو فرمائی ؟

 (۳) اس ماہ کے اکثر دنوں میں کم ازکم 12مرتبہ اشا رے سے گفتگو فرمائی؟

 (۴) اس ماہ کے اکثر دنوں میں کم از کم 12مرتبہ چہرے پر نگا ہیں گاڑے بِغیرگفتگو کی کوشِش فرمائی؟

 (۵) اس ماہ کے اکثر دنوں میں کم از کم12 مِنَٹ قُفلِ مد ینہ کاعینک

استعمال فرمایا؟

 (۶)  اس ماہ آپ نے امیر ِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتنے رسائل کا مطالعہ فرمایا؟

           پہلا ہفتہ                تیسرا ہفتہ       

           دوسرا ہفتہ               چوتھا ہفتہ

 (۷)  اس ماہ63 مَدَ نی انعامات میں سے کتنے پر عمل کی کوشش رہی؟

 (۸)  اس ماہ کتنے دن فکرِ مدینہ کی سعادت حاصل کی؟

 



[1] ۔۔۔  ترجَمۂ کنزالایمان:  اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔ (پ۱۹ ، الفرقان: ۷۴)

 

[2] ۔۔۔ ترجَمۂ کنزالایمان: بلکہ وہ کمال شَرَف والا قراٰن ہے لَوحِ مَحفوظ میں ۔  (پ۳۰ ،  البروج: ۲۱ ، ۲۲)

 

 



Total Pages: 6

Go To