Book Name:63 Madani Inamaat

30

 

 

 

 

مجموعی

 

 

 

 

     ہفتہ وار    3 مَدَ نی  اِنعامات         

  (48) کیا آپ نے اس ہفتے سنّتوں بھرے اِجتماع میں آغازہی  سے شریک ہو کر  (جتنا بیٹھ سکیں اُتنی دیر) دو زانو بیٹھ کر اکثر نگاہیں نیچی    کئے  بیان  ، ذِ کرودُ عااو ر صَلٰوۃ و سَلاممیں شرکت فرمائی؟

 

 (49) کیا آپ نے اِس ہفتے اِجتماع کے فوراًبعد خود آگے بڑھ کر اِنفراد ی کوشِشکرتے ہوئے کم از کم ایک نئی اسلامی بہن سے مُلاقات کا شَرَف حاصل کر کے ان کا نام  ،  پتا اور فون نمبر حاصل کیا؟نیز دَورانِ گفتگو ان سے اور اس کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں اور شوہر ومَحارم سے بات کرتے ہوئے  اکثر مُسکرانے کی سنَّت اداکی؟ سُسر کے معاملے میں احتیاط رہے تو اچھا ہے ۔

 

 (50) کیا آپ نے اِس ہفتے پیر شریف (یارہ جانے کی صورت میں کسی بھی دن) کاروزہرکھا؟نِیز ہفتے میں کم از کم ایک دن کھانے میں  جَو شریف کی روٹی تناوُل فرمائی؟

 

ماھانہ 5 مَدَ نی اِِنعامات

 (51) کیا آپ نے اِس مَدَنی ماہ کی پہلی بُد ھکو سابِقہ مَدَنی ماہ کا  مَدَ نی  انعاماتکا رِسالہ   پُر کر کے اپنی ذیلی ذِمَّہ دَارکو جمع کروایا؟

 

   (52) اس ماہ کی پہلی پیرشریف کورسالہ  ’’ خاموش شہزادہ ‘‘ کامطالعہ فرماکرفضول گوئی سے بچنے کی عادت بنانے کے لئے 25گھنٹیقفلِ مد ینہ لگایا؟نیزکیا اِس ماہ آپ کی اِنفرادی کوشِشسے کم از کم ایک اسلامی بہن نے فکرِمد ینہکر کے مَدَ نی اِنعامات کا رِسالہ پُر کرکے  جمع کرو ا یا ؟  

 

 (53) کیا آپ اِس ماہ حیض و نِفاس کے ایَّام میں جتنیدیر نَماز میں  صرف ہوتی ہے اُتنی دیر  ذِ کرودُرُودیاد ینی مُطَالَعَہ (بغیر  آیت و تَرجَمہ چُھوئے) کرنے میں مصروف رہیں ؟

 

 (54) کیا آپ نے چھ کَلمے ، ایمانِ مُفَصَّل ، ایمانِ مُجمَل ،  تکبیرِتَشریقاور تَلبِیہ (یعنی لَبَّیک)  یہ سب ترجمے کے ساتھ  زبانی یاد کر لئے ہیں نِیز اس ماہ کی پہلی پیر شریف (یا رہ جانے کی صورت  میں کسی اور دن) یہ سب پڑھ لئے ہیں ؟

 

 (55) کیا آپ نے اذان اور اسکے بعد کی دُعا ، قراٰن شریف کی کم از کم  آخِری د س سورَتیں  ، دُعائے قُنُوت ، اَلتَّحِیَّات ، دُرُودِ ابراھیم اور کوئی ایک دُعائے ماثورہیہ سب حروف کی مخارِج سے ادائیگی کے ساتھ زبانی یاد کرلئے ہیں ؟ نِیز اس ماہ کی پہلی پیر شریف  (یا رہ جانے کی صورت میں کسی اور دن) یہ سب پڑھ لئے ہیں ؟

 

  (56) کیا آپ نے اِس سال کم از کم ایک مرتبہسگِ مد ینہعُفِیَ عَنہُ کے تمام رسائل (جو آپ کو معلوم ہیں )  پڑھ یا سُن لئے ہیں ؟

 

 



Total Pages: 6

Go To