Book Name:72 Madani Inamaat

مَدَنی وَضاحتیں

مَدَ نی انعاما ت کی وضاحتوں اور رعا یتوں سے متعلق سُوالا ت کے جوابا ت کے لیے تنظیمی طور پر چار قاعدے مقرر کئے گئے ہیں  ۔

قاعدہ نمبر1 :  بعض مَدَنی اِنعامات چند  ’’ جُزئیات ‘‘  پر مشتمل ہیں ۔

مثلاً : تہجد، اِشراق ، چاشت، اَوَّابین والا مَدَنی اِنعام، اِس مَدَنی اِنعام میں 4 جُز ہیں ، لہٰذا ایسے مَدَنی اِنعامات پر اکثر پر عَمَل ہونے کی

 صورت میں تنظیمی طور پر عَمَل مان لیا جا ئے گا  ۔

(اکثر سے مُراد آدھے سے زیادہ مَثَلاً 100میں سے 51 اکثر کہلائے گا)

قاعِدہ نمبر2  : بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں جن پر کسی دن عمل نہ ہونے کی صورت میں تنظیمی طور پر دوسرے دن عمل کی ترغیب ہے ۔

 مَثَلاً : چار صَفْحات فیضانِ سُنَّت، 313بار دُرُودِ پاک پڑھنے یا کنز الایمان شریف سے کم از کم 3آیات کی تِلاوت ( مَع ترجمہ و تفسیر) کرنے سے محرومی رہی ۔  اس صورت میں جتنے دن ناغہ ہوا،  بعد والے د نوں میں رہ جانے والے د نوں کا حساب لگا کر اُتنی ہی مرتبہ عَمَل کرنے پر تنظیمی طور پر عَمَل مان لیا جائے گا  ۔

قاعِدہ نمبر3 :  بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں جن پر عمل کی عادت بنانے میں وَقت لگتا ہے ۔

مَثَلًا :  قَہقَہَہ، تُوتکار سے بچنے اور نگاہیں جھکا کر چلنے کی عادت بنانے والے اِنعامات، ایسے مَدَ نی اِنعامات پر زما نۂ کوشِش کے دَوران عَمَل ما ن لیا جا ئے گا  ۔ (کوشش پائے جانے کے لئے ضروری ہے کہ کم ازکم دن میں 3دفعہ عمل کرے )

قاعدہ نمبر4 : بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں جن پر صحیح   ُ عذر (یعنی حقیقی مجبوری)کی بِناء پر عمل کی کوئی صورت نہ ہو یا اِس دَوران دوسرے مَدَنی کام میں مشغولیَّت ہے ۔

مَثَلاً : ذِمّے دار وغیرہ دیگر مَدَنی کاموں میں مصروفیَّت کے باعث کسی مَدَنی اِنعام مَثَلاً : مدرسۃ المدینہ بالِغان میں شریک نہ ہوسکے یا والِدین کی وفات یااُن کی دوسرے شہر رہائش کی صورت میں دست بوسی اور اَن پڑھ ہونے کے باعث لکھ کر بات کرنے سے محرومی ہے  تو  بھی تنظیمی طور پر ان پر عَمَل مان لیا جائے گا ۔

 

یومیہ 50 مَدَ نی انعامات

پہلا درجہ 17 مدنی انعامات

(1)   کیا  آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائز کاموں سے پہلے اچھی اچھی نیّتیں  کیں ؟ نیز کم از کم دو کو اس کی ترغیب دلائی؟

Description: C:UsersKFMOI1044Desktop12121212121233341567789.JPG

 (2)کیا  آج آپ نے  پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاولیٰ    کیساتھ باجَمَاعَت  ادا فرمائیں ؟ نیز ہر بار کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی؟

Description: C:UsersKFMOI1044Desktop12121212121233341567789.JPG

 (3) کیا  آج آپ نے نمازِ پنچگانہ کے بعد نیز سوتے وَقت کم از کم ایک ایک بارآیَۃُ الکُرسی، سورۃُ الِاخلاصاور  تسبیح فاطمہرضی اللّٰہ تعالٰی عنہا پڑھی ؟نیز رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سن لی؟

Description: C:UsersKFMOI1044Desktop12121212121233341567789.JPG

(4) کیا  آج آپ نے بات چیت ، چلت پھرت ، اٹھانا رکھنا ، فون پر گُفتگُو، اسکوٹر  کار چلانا وغیرہ تمام کام کاج مَوقُوف کرکے اَذان واِقامت کا جواب  دیا؟ (اگر پہلے سے کھاپی رہے ہوں اور اذان شروع ہو جائے توکھانا پینا جاری رکھ سکتے ہیں )

 



Total Pages: 12

Go To