Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

انتساب

 

 

     اس عظیم ہستی کے نام جس نے لاکھوں گم گشتگان راہِ منزل کو صراط مستقیم پر گامزن فرمایا____جس نے بے شمار انسانوں کو عشق رسول کی دولتِ لازوال سے مالامال کیا____جس کی بارگاہ سے ہزاروں علماء و مشائخ نے اکتسابِ فیض کیا____اور جس کے دستِ حق پرست پر کروڑوں اہل سنت و جماعت نے شرفِ بیعت حاصل کر کے دارین کی سعادتیں حاصل کیں

یعنی

     تاجدار اہل سنت، شہزادہء اعلیٰ حضرت، آفتابِ رشد و ہدایت، واقفِ اسرارِ شریعت، امام المشائخ و الفقہا، مخدوم الاکابر و العلمائ، سیدی و مرشدی و ذخری لیومی و غدی حضور مفتیء اعظم ہند حضرت علامہ الشاہ ابوالبرکات آل رحمٰن محمد مصطفی رضا خاں صاحب قبلہ برکاتی نوری رضوی بریلوی نوراللہ مرقدہ و برد مضجعہ۔    گر قبول افتدزہے عزو شرف

مولیٰ تبارک و تعالیٰ اپنے حبیب ِکریم علیہ التحیۃ و التسلیم کے طفیل میری اس خدمت کو شرفِ قبولیت سے مشرف فرمائے۔امین

 



Total Pages: 604

Go To