Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

              محب من محترمی مولانا محمد حنیف خاں رضوی  صاحب، زید مجدہ

        السلام علیکم و رحمۃ اللہ  و برکاتہ،

        امید ہے، بفضلہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔

       آپ کا والانامہ مورخہ ۱۹؍ اپریل ۱۹۹۹ء مع آپ کے مقالہ اور فہرست کتب موصول ہوا۔ مقالہ مطالعہ کر کے بہت مسرت ہوئی، آپ نے واقعی بہت محنت کی ہے اور امام احمد رضا قدس سرہ العزیز کی علم حدیث اور اصول حدیث پر دستگاہ کے حوالے سے بڑے ٹھوس اور ناقابل تردید دلائل و شواہد پیش کئے ہیں جو یقینا اہل علم و تحقیق کے لئے امام احمد رضا کی شخصیت کے حوالے سے تحقیق و تدقیق کے نئے گوشے اجاگر کر تے ہیں ، اور حاسدین و معاندین کے لئے  وحشت و حیرانگی کے نئے سامان مہیا کرتے ہیں۔

        آپ امام موصوف پر علم حدیث کے حوالے سے تحقیق و تصنیف کا جو کام کر رہے ہیں  اس کی تفصیل پڑھ کر طبیعت بہت مسرور ہوئی ، اس موضوع پر آج تک کوئی اہم تحقیقی تصنیف سامنے نہ آسکی۔ آپ بہت اہم خدمت انجام دے رہے ہیں جو آپ کے لئے صدقہ جاریہ بھی  ہے اور صبح قیامت تک آنے والے محققین کے لئے مشعل راہ بھی۔ فجزاکم اللہ احسن

 الجزا ئ۔

       جید اہل قلم حامل علم وفضل کے رہتے ہوئے یہ کام نہ ہو سکا، اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت     آپ کی قسمت میں لکھی تھی۔      ع       ایں سعادت بزور بازو نیست

       فالحمد للہ علی ذالک،  اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کی قوت و ہمت عطا  فرمائے۔ آمین  بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ

وسلم۔                                      سید وجاہت رسول قادری 

                             صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی، پاکستان

 

 

 

 

 



Total Pages: 604

Go To