Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

Y   حضرت مولانا سلطان اشرف صاحب بہیڑی

Y   حضرت مولانامحمود رضا خانصاحب پیلی بھیت شریف

Y   حضرت مولانا حامدحسین صاحب   علیہ الرحمۃ بہیڑی 

Y   حضرت مولانا انوارعالم صاحب پورنوی

Y   حضرت مولانا سید عباس علی صاحب  علیہ الرحمۃبھوگپوری ۔

       دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف سے ۱۹۷۹ء میں فراغت کے بعد آپ نے مسند تدریس کو زینت بخشی ، گردونواح کے کئی ایک مدارس میں طالبان علوم نبوی کو علم وادب کے گراں قدر زیور سے آراستہ فرمایا ،منفرد اور یگانہ طرز تدریس سے حلقہ تلامذہ میں اپنا گہرا اثرو رسوخ قائم فرمایا ،آپ کے علم عمل نے حلقہ بگوشوں کی تعلیم وتربیت میں علم وآگہی کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ عملی جزبات کو بھی بے دار کیا یہ آپ کی تعلیمی مقبولیت ہی کی تو دلیل ہے کہ آپ جہاں بھی تشریف لے جاتے طلبہ اپنے آپ ہی آپکے ساتھ ساتھ ہوتے آپ حلقہ درس اتنا وسیع ہے کہ بلامبالغہ کہاجاسکتا ہے کہ علاقہ کے نوجوان شہرت یافتہ علماء میں دوچند ہی ایسے ہونگے جن کو آپ کا یا آپ کے تلامذہ کا شرف تلمذ حاصل نہ ہواہو ۔

       آپ نے جس مدرسہ میں بھی تعلیم وتدریس کی خدمات انجام دیں اسکے عروج وارتقاء کیلئے انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ کچھ مدارس تو ایسے بھی ہیں جن کے تعلیمی وانتظامی روح رواصرف اور صرف آپ ہی رہے ، آپکی انتظامی جدوجہد اور تعلیم سرگرمیوںنے ان کو نیا وجود اور پائیدار شہرت بخشی اور اراکین وطلبہ کیلئے وہ لمحے یادگار بن گئے۔

        جن مدارس کی آپنے آبیاری فرمائی وہ اس طرح ہیں:۔

     Y الجامعۃ الرضویہ قصبہ کیمری ضلع رامپور(مدت تدریس :ڈیڑھ سال )

        Y دارالعلوم گلشن بغداد رامپور (مدت تدریس : تقریباً پونے چارسال)

       Y مفتاح العلوم جامع مسجد رامنگر ضلع نینی تال (مدت تدریس : تقریباً پونے تین سال       

       Y بدر العلوم جامع مسجد جسپور ضلع نینی تال (مدت تدریس : ڈیڑھ سال )

       Yالجامعۃ القادریہ رچھا اسٹیشن ضلع بریلی شریف (مدت تدریس :تقریباً چار سال )

       اس کے بعد حضرت منانی میاں صاحب قبلہ کی خواہش وفرمائش کا احترام کرتے ہوئے جامعہ نوریہ رضویہ



Total Pages: 604

Go To