Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1
ہو یا دو سے ۔ اور کبھی متابع و شاہد ایک معنی میں بولے جاتے ہیں ۔
جرح و تعدیل
جرح و تعدیل سے متعلق آپ پڑھ چکے کہ تعدیل راوی کی عدالت و ضبط کے تحقیق کو کہتے ہیں اور جرح سے مراد وہ امور ہیں جو ان دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جن کی تفصیلی تعداد تیرہ بیان کی جاتی ہے ۔
عدالت پر اثر انداز: -
Xکذب Xاتہام کذب Xفسق ٭بدعت X جہالت
ضبط پر اثر انداز : -
Xزیادۃ غلط Xسوء حفظ X فرط غفلت X زیادت وہم Xمخالفت ثقات X شہرت تساہل X شہرت قبول تلقین Xنسیان
جرح و تعدیل وہی معتبر ہے جو ائمہ فن سے بغیر کسی تعصب یا بے جا حمایت کے ساتھ منقول ہو ، البتہ تعدیل مبہم کا اعتبار ہوگا کہ وجوہ عدالت بیان کئے بغیر ثقہ وغیرہ کہنا ، کیونکہ وجوہ عدالت کثیر ہیں جن کا احاطہ ایک وقت میں ممکن نہیں ۔
البتہ جرح مبہم غیر مفسر معتبر نہیں ، کہ اسباب جرح اتنے زائد نہیں کہ ان کے شمار میں دشواری ہو ۔ نیز اسباب جرح میں اختلاف ہے ، ہو سکتا ہے ایک سبب کسی کے نزدیک معتبر ہو اور دوسروں کے یہاں نہ ہو ۔
لہذا ابن صلاح نے تصریح کی کہ فقہ و اصول میں یہ ہی طے ہے ، اور خطیب نے ائمہ نقاد کا یہ ہی مذہب بتایا اور اسی پر عمل ہے ۔ (۱۱۵)
خیال رہے کہ جن علماء و فقہاء کو امت نے مقتدا بنالیا ان پر کسی کی تنقید و جرح منقول نہیں ۔ (۱۱۶)
ادنی سے اعلیٰ کی طرف
۱۔ جو نرمی ، تساہل اور لا پرواہی پر دلالت کریں ۔ جیسے :۔
X لین الحدیث Xفیہ مقال Xوغیرہا