Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1
٭ المقترب فی بیان المضطرب لا بن حجر ،
اس فن کی نادر کتاب ہے ۔
مصحف
تعریف : - وہ حدیث جس کے کسی کلمہ کو ثقہ روایت کی روایت کے خلاف نقل کیا جائے ۔ یہ اختلاف خواہ لفظی ہو یا معنوی ۔ اس میں تین قسمیں جاری ہوتی ہیں ۔
٭ باعتبار منشاء و باعث
٭ باعتبار محل
٭ باعتبار لفظ و معنی
اول کی دو قسمیں ہیں:۔
Xمصحف البصر Xمصحف السمع
مصحف البصر : - وہ حدیث جس میںرسم الخط کے نقص یا نقطوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے
اشتباہ ہو جائے ۔ جیسے:۔
عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما قال ـ قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : من صام رمضان و اتبعہ ستا من شوال خرج من ذنوبہ کیوم ولدتہ امہ ۔ (۹۷)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر اس کے بعد شوال کے چھہ روزے بھی تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوگیا جیسے اپنی پیدائش کے دن گناہوں سے پاک تھا ۔
اس حدیث کو بعض نے ’’ستا ‘‘کی جگہ ’’شیئا‘‘ سمجھا ۔
مصحف السمع : - وہ حدیث جس کو راوی اپنی سماعت کی کمزوری یا متکلم سے دوسری کے سبب
کچھ کا کچھ سمجھ لیتا ہے ۔