$header_html

Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

ترتیب ہے جو بخاری سے گزری حتی کہ الفاظ بھی بعینہ وہی

 ہیں ۔

       کبھی مقلوب المتن کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک سند دوسری حدیث کے ساتھ اور دوسری سند پہلی حدیث  کے ساتھ ضم کر دی جاتی ہے ، جیسے بغداد میں امام بخاری کا امتحان لینے کیلئے بعض لوگوں نے سو سے زائد احادیث میں ایسا ہی کیا تھا ۔

        قلب  متعدد وجودہ سے ہوتا ہے: ۔

٭    اپنا علمی تفوق ظاہر کرنا ۔

٭    کسی دوسرے کا امتحان لینا۔

٭    خطا و سہو کی بنا پر ۔

ٍحکم :-پہلی صورت میں ناجائز ہے ۔ دوسری صورت میں اسی وقت جائز جبکہ اسی مجلس میں

حقیقت واضح کر دی جائے ۔ البتہ تیسری صورت والا معذور ہے ۔ ہاں بکثرت ہو تو ضبط مجروح ہوگا اور روایت ضعیف قرار پائے گی ۔

 تصنیف فن

 ٭    رافع الارتیاب فی المقلوب من الاسماء و الا لقاب للخطیب ۔م ۴۶۳ھ

              قلب سند میں یہ کتاب خصوصیت کی حامل ہے ۔

 

 

المزید فی متصل الاسانید

 تعریف:- جس حدیث کی سند بظاہر متصل ہو لیکن سند میں کسی راوی کا اضافہ کر دیا جائے ۔

مثال : -      عن عبد اللہ بن المبارک قال : حدثنا سفیان عن عبد الرحمن  بن یزید ، حدثنی  بسر بن عبید اللہ قال: قال سمعت ابا ادریس قال : سمعت واثلۃ بن الاسقع یقول : سمعت ابا مرثد الغنوی یقول سمعت



Total Pages: 604

Go To
$footer_html