$header_html

Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

       ٭     تقریب المنہج بترتیب المدرج لابن حجر      م ۸۵۲ ھ

      مقلوب

 تعریف : - وہ حدیث جس میں تقدیم و تاخیر کے ذریعہ تبدیلی کر دی جائے ۔

                     وہ قسمیں ہیں :۔

              Xمقلوب السند        Xمقلوب المتن

مقلوب السند : - راوی اور اس کی ولدیت میں تقدیم و تاخیر سے ہوتا ہے ۔ یا راوی مشہو ر کی

جگہ دوسرے کانام لے دیا جاتا ہے جیسے ۔ کعب بن مرۃ کو مرۃ بن کعب ، روایت کردینا ،یا سالم بن عبد اللہ کی جگہ نافع کا ذکر کردینا ۔

 مقلوب المتن: - الفاظ حدیث کی تقدیم و تاخیر کے ذریعہ تبدیلی کردینا۔ مثال  جیسے :۔

       عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  سبعۃ یظلہم اللہ فی ظلہ یوم  لا ظل الا ظلہ الی ان قال ، و رجل تصدق بصدقۃ  فاخفاہا حتی لا تعلم یمینہ ما تنفق شمالہ الحدیث ۔ (۸۸)

        حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سات لوگ برو ز قیامت اللہ تعالیٰ کے سایہ رحمت میںرہیں گے ، انہیں میں وہ شخص بھی ہے جو پوشیدہ طور پر صدقہ دیا کرتا ہے اس طرح کی بائیں ہاتھ سے  دیتا ہے تو داہنے کو خبر نہیں ہوتی ۔

       اس حدیث کے جملہ ’’ حتی لا تعلم الخ  ‘‘  میں قلب واقع ہوا کیونکہ معروف و معتاد یہ ہی ہے کہ خرچ داہنے ہاتھ سے ہوتا ہے ۔  اور صحیح معروف وہ ہے جس کو امام  مالک اور  امام بخاری نے روایت کیا ۔

        و رجل تصدق بصدقۃ فاخفا ہا حتی لا تعلم شمالہ ما تنفق یمینہ ۔( ۸۹)

        وہ شخص جو صدقہ اس طرح چھپا کر دیتا ہے کہ داہنا  ہاتھ خرچ کرتا ہے تو بائیں کو خبر نہیں ہوتی ۔

        امام قاضی عیاض نے فرمایا ، یہ قلب ناقلین سے واقع ہوا امام مسلم سے نہیں ، اس پر  دلیل یہ ہے کہ  امام مالک سے فورا بعد جو حدیث ذکر کی اس کو اسی حدیث  کے مثل قرار دیا ہے ، اور امام مالک کی روایت میں وہی



Total Pages: 604

Go To
$footer_html