$header_html

Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

 

 

حضور مفتیٔ اعظم ہند حضرت علامہ مصطفی رضا خاں صاحب

 ولادت : ۔ مرجع العلماء و الفقہاء سیدی حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ شاہ محمد مصطفی رضا 

صاحب قبلہ نور اللہ مرقدہ کی ولادت با سعادت ۔ ۲۲؍ذوالحجہ ۱۳۱۰ھ  بروز جمعہ صبح صادق کے وقت بریلی شریف میں ہوئی ۔

        پیدائشی نام ’’ محمد ‘‘ عرف ’’مصطفی رضا‘‘  ہے ۔ مرشد برحق حضرت شاہ ابو الحسین نوری قدس سرہ  العزیزنے آل الرحمن  ابو البرکات  نام تجویز فرمایا اور چھہ ماہ کی عمر میں بریلی شریف تشریف لاکر جملہ سلاسل عالیہ کی اجازت و خلافت عطا فرمائی اور ساتھ ہی امام احمد رضا قدس سرہ کو یہ بشارت عظمیٰ  سنائی کہ

        یہ بچہ دین و ملت کی بڑی خدمت کرے گااور مخلوق خدا کو اس کی ذات سے بہت فیض پہونچے گا  ۔ یہ بچہ ولی ہے ۔

حصول علم :۔ سخن آموزی کے  منزل طے کرنے کے بعد آپ کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہواا ور

آپ نے جملہ علوم و فنون اپنے والد ماجد سیدنا امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس سرہ ۔ برادر اکبر حجۃ الاسلام حضرت علامہ شاہ محمد حامد رضا خاںصاحب  علیہ الرحمۃ و الرضوان۔ استاذ الاساتذہ  علامہ شاہ رحم الہی منگلوری ۔ شیخ العلماء علامہ شاہ سید بشیر احمد علی گڑھی ۔ شمس العلماء  علامہ

ظہور الحسین فاروقی رامپوری سے حاصل کئے اور ۱۸؍ سال کی عمر میں تقریباً  چالیس علوم و فنون حاصل کر کے سند فراغت حاصل کی ۔

 تدریس :۔ فراغت کے بعد جامعہ رضویہ منظر اسلام  بریلی شریف ہی میں مسند تدریس کو رونق

بخشی۔،تقریبا ًتیس سال تک علم و حکمت کے دریا بہائے ۔ بر صغیر پاک و ہند کی اکثر درسگاہیں  آپ کے تلامذہ  و مستفیدین سے مالا مال ہیں۔

درس افتاء :۔  فن افتاء کی مثالی تعلیم  کا خاکہ خود تلامذہ ہی کی زبانی سنئے ۔

 



Total Pages: 604

Go To
$footer_html