Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

نام  ونسب:۔آل رسول ۔لقب خاتم الاکابر ۔اور والد کا نام آل برکات ستھرے میاں ہے

 خانوادہ مارہرہ مطہرہ کے مشہور ومعروف بزرگ ہیں ۔

       سلسلہ نسب اس طرح ہے ۔خاتم الاکابر حضرت سید آل رسول بن سیدشاہ آل برکات ستھرے میاں بن سید شاہ حمزہ بن سید شاہ ابوالبرکات آل محمد بن سید شاہ برکت اللہ بن حضرت

سیدشاہ اویس بن حضرت سید شاہ عبدالجلیل قدست اسرارھم ۔

       حضرت سید شاہ عبدالجلیل مارہروی پہلے بزرگ ہیں جو مارہرہ تشریف لائے آپ کا سلسلہ نسب ۳۳ واسطوںسے سیدنا امام حسین سید الشہداء مظلوم کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک

پہونچتا ہے ۔

 تعلیم وتربیت :۔ تعلیم  و تربیت والد ماجد کی آغوش میں ہوئی ،ابتدائی تعلیم حضرت مولانا شاہ

عبدالمجید عین الحق قدس سرہ والد ماجد سیف اللہ المسلول حضرت علامہ فضل رسول بدایونی سے حاصل کی ۔

       اسکے بعد آپ اور علامہ فضل رسول بدایونی کو فرنگی محل لکھنوتعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجا   گیا ۔یہاں علامہ انوار صاحب فرنگی محلی مولانا عبدالواسع صاحب سید نپوری ،اور مولاناشاہ نور الحق رزاقی لکھنوی عرف ملانور سے کتب معقولات ،کلام ،فقہ اور اصول فقہ کی تحصیل وتکمیل  فرمائی ۔    اور حضرت مخدوم شیخ العالم عبدالحق ردولوی المتوفی ۸۷۰ھ کے عرس مبارک کے موقع پر مشاہیر علماء ومشائخ کی موجود گی میں دستار فضیلت سے سرفراز فرمایا گیا ۔

       اسی سال شمس الدین ابو الفضل حضرت اچھے میاں مارہروی قدس سرہ کے حکم کے مطابق سند المحدثین حضرت علامہ شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی کے درس میں شریک ہوئے اور صحاح ستہ کا دورئہ حدیث کرنے کے بعد سند حدیث حاصل کی ۔ساتھ ہی آپ کو مندرجہ ذیل اسناد بھی عنایت فرمائیں ۔

        علویہ ،منامیہ ،مصافحات مشابکہ ،سند حدیث مسلسل بالاولیت ،حدیث مسلسل بالاضافہ ،  چہل اسماء ،حزب البحر ،سند قرآن کریم ،دلائل الخیرات شریف ،حصن حصین ،دیگر کتب حدیث وفقہ وتفسیر ۔

 عادات و صفات:۔ آپکی عادات وصفات میں شریعت کی پوری جلوہ گری تھی ،غایت درجہ

پابندی فرماتے   نماز باجماعت مسجد میں ادافرماتے ۔تہجد کی نماز کبھی قضانہ ہوتی ۔نہایت کریم النفس ،عیب پوش ا



Total Pages: 604

Go To