$header_html

Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم

        مولانا محمد  حنیف  خانصاحب سلمہ صدر مدرس  جامعہ نوریہ رضویہ  موجودہ  دور کے علماء میں ممتاز شخصیت کے مالک ہیں،  درس و تدریس کی  مصروفیات  کے باوجود تصنیف و تالیف کا  مشغلہ  بھی  بحمد اللہ  قائم ہے ،   پیش نظر کتاب سے  پہلے بھی  آپ نے متعدد کتب تصنیف یا تالیف  فرما ئیں جو  اہل علم  اور عوام میں مقبول ہوئیں، مختلف مقالے و مضامین بھی آپ نے سپرد قلم کئے  جن سے انفرادیت کی شان نمایاں ہے۔ پیش نظر کتاب اعلیٰحضرت عظیم البرکت امام احمد رضا علیہ الرحمۃ و الرضوان کی کتب و رسائل خصوصاً فتاوی رضویہ  کی بارہ جلدوں میں روایت کردہ احادیث کریمہ کا  مجموعہ ہے جس میں تقریبا ًچار ہزاراحادیث جمع کی گئی ہیں ۔ ظاہر ہے کہ اتنی احادیث کو اعلٰحضرت کی تصانیف سے صرف جمع کرنا ہی بہت بڑ ا کام ہے جو اکیلے ایک ایسے آدمی کو انجام دینا دشوار ہے جو تدریسی خدمات بھی انجام دیتا ہو،کسی دارلعلوم کے نظم و نسق اور انتظامی امور کی ذمہ داری بھی اٹھائے ہوئے ہو ناکہ اس پر مزید یہ کہ ان سب احادیث کو کتب احادیث سے مطابق کرنا ،ان کی سند یں جمع کرنا ،ان پر کتب حدیث اور تصانیف امام احمد رضا  سے بے شمار فوائد   جو تصانیف امام اور فتاوی میں موتیوں کی طرح بکھرے ہوئے تھے یکجا کرنا کتنا بڑا کام ہے، اس کے لئے کتنے وقت اور محنت کی ضرورت ہے ،اس کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو اس منزل سے گز ر چکا ہو یا گزر رہا ہو۔بہر حال میرے خیال میں یہ ایک عظیم خدمت ہے جو مولانا حنیف صاحب نے انجام دی۔ میں دست بدعا ہوں کہ مولائے کریم ان کی اس خدمت

کو قبول فرمائے  اور اسکی بہتر سے بہتر جزا دے ۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

              محمد تحسین رضا  غفر لہ جامعہ نوریہ رضویہ   بریلی  شریف

تصدیق جلیل

        تاج الاسلام حضرت علامہ مفتی  محمد اختر رضا خانصاحب قبلہ  مد ظلہ العالی

               قائم مقام حضور مفتی ٔ اعظم ہند  مر کزی دار الافتاء بریلی شریف،

۰

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم و آلہ و صحبہ اجمعین

 



Total Pages: 604

Go To
$footer_html