Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

امام اعظم ابو حنیفہ

     نام ونسب:۔نام ،نعمان ۔ کنیت ،ابوحنیفہ ۔والدکانام ،ثابت ۔القاب،امام اعظم ،امام الائمہ   سراج الامہ ،رئیس الفقہاء والمجتہدین ،سیدالاولیاء والمحدثین ۔آپکے دادا اہل کابل سے تھے ۔ سلسلہ نسب یوں بیان کیا جاتاہے ۔

       نعمان بن ثابت بن مرزبان زوطی بن ثابت بن یزدگرد بن شہریاربن پرویز بن نوشیرواں۔

       شرح تحفہ نصائح کے بیان کے مطابق آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیم علی نبینا علیہ الصلوۃ والتسلیم تک پہونچتاہے اوریہاں آکر حضور سیدعالم   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم سے آپ کانسب مل جاتاہے ۔

       خطیب بغدادی نے سیدنا حضرت امام اعظم کے پوتے حضرت اسمعیل بن حماد سے نقل کیاہے کہ  میں اسمعیل بن حماد بن نعمان بن مرزبان ازاولاد فرس احرارہوں ۔اللہ کی

 قسم !ہم پر کبھی غلامی نہیں آئی ۔میرے داداحضرت ابوحنیفہ کی ولادت  ۸۰ھ میں ہوئی ،انکے والد حضرت ثابت چھوٹی عمر میں حضرت علی مرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی خدمت میں حاضر کئے گئے ،آپ نے انکے اورانکی اولاد کیلئے برکت کی دعاکی ۔اور ہم اللہ سے امید رکھتے ہیں کہ

 



Total Pages: 604

Go To