Book Name:Mahboob e Attar ki 122 Hikayaat

ولادت‘‘ ہے۔لہٰذا ہرمَدَنی ماہ کی 25تاریخ کو  ’’  عُرسِ امامِ اَہلسنّترحمۃاللہ تعالٰی علیہ‘‘    اور26 تاریخ کو ’’ یومِ ولادتِ امیرِ اَہلسنّتدَامَت بَرکاتُہم العالیہ‘‘  دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق منانے کا اہتمام کیجئے۔

 ہر ماہ یومِ رَضا  کی د ھوم

          ہر مَدَنی ماہ کی25تاریخ کوعمر بھر پنج وَقْتہ باجماعت نماز ادا کرنے کی نِیت کے ساتھ نمازِ عَصْرمع سنتِ قبلیہ پہلی صف میں ادا فرمائیں اور نیّت کر لیجئے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فُضول باتوں سے بچنے اور خاموشی کی عادت بنانے کے لئے عَصْر تا مغرب صرف لکھ کر یا اشارے سے کام چلا نے کی کوشش کرونگا۔ضَرورتاً بولنا پڑا تو کم سے کم لفظوں میں گفتگو نمٹاؤں گا۔ اس د و ر ا ن پریشان نظری اور بد نگاہی سے بچنے کی نیت سے نگاہیں جھکا کر رکھنے کی عادت بنانے کے لئے قُفلِ مدینہ کا عینک بھی استعمال کرونگا۔عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرونگایا مریض یا دُکھی کی گھر یااسپتال جا کرسُنّت کے مطابق غم خواری کرونگا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِن تمام اُمور کا ثواب اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ تعالٰی علیہ کو ایصال کرونگا۔

ہر ماہ ولاد تِ امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرکاتُہم العالیہ  کی د ھوم

     دھڑکتے دل کے ساتھ غروبِ آفتاب کے منتظر رہیں کہ’’26ویں شب‘‘کی آمد ہے۔نمازِ مغرب پہلی صف میں مع نفل اَوابین و صلوٰۃ التوبہ پڑھ کر سابقہ تمام گناہوں سے توبہ کرکے آیندہ زندگی ’’رِضائے رَبّ الانام کے مَدَنی کام ‘‘کے

 



Total Pages: 208

Go To