Book Name:Mahboob e Attar ki 122 Hikayaat

گناہوں کا کفّارہ بنادے،ان تکالیف کو ان کے لیے ترقّیِ دَرَجات کا سبب بنادے، یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! ان کو فردوس اعلیٰ میں اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس دے دے ،ان کے بارے میں ہمارا حسنِ ظن ہے یہ تیرے نیک بندے تھے تیرے محبوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّمکے عاشق تھے ، اس کے چاہنے والے تھے، ہمارا حسنِ ظن ہے کہ انہوں نے دین کی بے لوث خدمت کی ، ہمارے حسنِ ظن کی لاج رکھ لے، ان کو بخش دے، اے اللہ ! ان کی قبر خواب گاہِ بہشت بن جائے ،جنت کا باغ بن جائے ،ان کی قبر پررحمت و رضوان کے پھولوں کی بارشیں ہوجائیں ، یَااِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کی قبر تا حدِّ نظر وسیع ہوجائے ان کو گھبراہٹ نہ ہو وحشت نہ ہو ، قبر میں اکیلا پن نہ رہے تیرے حبیب کے جلوؤں سے ان کی قبر آباد رہے،یَااِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما، اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّمکے صدقے میں ہم سب کا ایمان سلامت رکھ، ہمیں مدینے میں شہادت دے ایمان سلامت رکھ، محبوب کے جلووں میں موت دے، یااللہ عَزَّوَجَلَّ پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کے صدقے میں ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعاقَبول فرما۔   اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                                      صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۰۴)اِیصالِ ثواب کی ترغیب

          دعائے مغفرت کرنے کے بعدشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ


 

 



Total Pages: 208

Go To