Book Name:Mahboob e Attar ki 122 Hikayaat

دی تو وہ اس فضیلت کا ہرگز حقدار نہیں ہوگا بلکہ عذابِ نارکاحقدار ہوگا۔ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے غضب سے پناہ مانگتے ہیں اور اس سے رحمت کا سُوال کرتے ہیں۔

کسی کے دل میں خوشی داخِل کرنے والے 9 کام

          *کسی پیاسے کو پانی پلا دینا*کسی بھوکے کو کھانا کھلادینا*کوئی دُعا کے لئے کہے تو ہاتھوں ہاتھ اُس کے لئے دُعا کر دینا*ضرورت مند کی مدد کرنا * حاجت مند کوقَرْض دے دینا* پسندیدہ چیز کھلانا * اہم مواقِع پر تحفہ دینابلکہ مطلقاًتحفہ دینا* مظلوم کی مدد کرنا * دورانِ سفر بیٹھنے کے لئے دوسروں کو جگہ دے دینا۔

رہیں بھلائی کی راہوں میں گامزن ہر دم

کریں نہ رُخ مِرے پاؤں گناہ کا یارب

(وسائل بخشش، ص۹۷)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۸۶)دعوتِ اسلامی کے ذِمّے داران کے لئے لائقِ تقلید

          بدین (باب الاسلام سندھ پاکستان)کے اسلامی بھائی بلال رضا کا بیان ہے کہ حاجی زمزم علیہ رَحمَۃُ اللہ الاکرمکی ایک خاص بات یہ تھی کہ آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ وَقْت پر مَدَنی مشورہ شروع کرتے اور وَقْت پر خَتْم کردیتے ۔ جب ہم انہیں ایس ایم ایس یا کال کرتے تو فوراً جواب دیتے ،اگر کبھی ہاتھوں ہاتھ جواب نہ دے پاتے تو بعد میں ان کا S.M.S آتا کہ میں اجتماع یا مشورے میں تھا معذِرت !یہ عادت ہم نے

 



Total Pages: 208

Go To