Book Name:Mahboob e Attar ki 122 Hikayaat

(۸۴)محبوبِ عطّار کی انفِرادی کوشش کی مَدَنی بہار

           مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ باب الاسلام سندھ پاکستان کے رُکن مبلِغِ دعوتِ اسلامی محمد صداقت عطّاری کابیان کچھ یوں ہے کہ میں حیدر آباد میں فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا اور دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کا م بھی کیا کرتا تھا ۔اکثر حاجی زم زم رضا عطاری علیہ رحمۃُ اللہِ الباریکی آتے جاتے زیارت ہوتی، یہ بائیک نہیں چلاتے تھے ،رِکشے میں جاتے چپل اتار کربیٹھتے ،کیوں کہ جب بھی کہیں بیٹھیں توجوتے اُتار لینے چاہئیں کہ  اِس سے قدم آرام پاتے ہیں ،نیز قفلِ مدینہ کا عینک بھی لگائے رہتے۔ایک بار اپنے گھر کا دروازہ بنوانے ہماری دکان پر آئے تو ان سے مختصر ملاقات کی سعادت ملی۔کچھ دنوں کے بعد حاجی زم زم رضا کی خواہش پر مدنی مرکزفیضانِ مدینہ (حیدرآباد)کے تعویذاتِ عطاریہ بَستہ ذِمّے دار نے میرا ذِہْن بنایا کہ میں فیضانِ مدینہ میں مریضوں کیلئے پلیٹیں لکھنے کی ذِمّے داری قبول کر لوں۔ اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! یوں مجھے فیضان مدینہ میں مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے مکتب میں خدمت کی سعادت حاصل ہوئی اورمحبوبِ عطار حاجی زم زم رضا عطاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الباری کی بالواسطہ انفرادی کوشش کی برکت سے مکتوبات وتعویذات عطاریہ (حیدرآباد) کے مکتب میں رہتے ہوئے دُکھیاروں کی خیرخواہی کرنے لگا اور آج پاکستان سطح کی مجلسِ مکتوبات وتعویذات کا رُکْن ہوں۔اللہ تبارکَ وَ تعالیٰ دعوتِ اسلامی اورشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ کی غلامی پر عافیت کے ساتھ


 

 



Total Pages: 208

Go To