Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

 

مجلس مدرسۃ المدینہ

مجلس المدینۃ العلمیہ

 

 

٭٭٭٭٭٭٭

سبق نمبر(1) : حُروفِ مُفرِدات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


طریقۂ تَدْرِیس

آغاز :   سب سے پہلے مدنی منّے کو  تَعَوُّ ذْ  یعنی  اَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  پھر  تَسْمِیـّہْ  یعنی  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِِ الرَّحِیْمِط  پڑھائیے اورپھر اس کے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی اُنگلی ایک ایک حَرْف پر رکھ کر ہر حَرْف کا نام کہلوائیے ۔

حُرُوف کی پہچان : پڑھاتے وقت مدنی منّے کو یہ بھی بتائیے کہ  الِف خالی ، با کے نیچے ایک نقطہ ،  تاکے اوپر دو نقطے ،  ثا کے اوپر تین نقطے ،   جیم کے نیچے ایک نقطہ ، حا بغیر نقطے کے اور  خا کے اوپر ایک نقطہ ہوتا ہے ۔ اسی طرح بالترتیب یا تک سمجھاتے ہوئے ہر حَرْف کی اچھی طرح پہچان کروائیے ۔  

 بار بارسبق پڑھائیے : سبق کو اتنی بار پڑھائیے کہ اس کے تمام حُرُوف نہ صرف مدنی منّے کی زبان پر جاری ہو جائیں بلکہ مدنی منّے کی آنکھیں بھی ان حُرُوف کی شکلوں سے اچھی طرح واقف ہو جائیں  ۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ جب بھی اسے کوئی حَرْف پڑھائیں تو اس کی اُنگلی اس حَرْف پر رکھوایئے ۔  چند مرتبہ ایسا کرنے سے اِنْ شَآء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  بہترین نتائج حاصل ہوں گے  ۔

معروف پڑھائیے اورحُرُوفِ قَرِیبُ الصَّوت میں فرق کروائیے :  

            اردو تَلَفُّظ یعنی بے ، تے ، ثے ، حے ، خے ، طوئے ، ظوئے وغیرہ ہر گز نہ پڑھائیے بلکہ ابتدا ہی سے ہر حَرْف کو تجوید و قرا ء ت کے مطابق معروف یعنی عَرَبی لہجے میں ادا کروائیے بالخصوص حُرُوفِ قریبُ الصّوت یعنی جن حُرُوف کی آوازآپس میں ملتی ہے جیسیت، ط، ث، س، ص، ذ، ز، ظ، د، ض، ح، ہ، ع، ء، ک، قمیں لازِمی فرق کروائیے ۔  ان حُرُوف کی دُرُست ادائیگی ہی صحیح قرا ء ت کی بنیاد ہے ۔

حُرُوفِ مُسْتَعْلِیَہ و شَفَوِیہ :   حُرُوفِ مُسْتَعْلِیہ یعنی جو حُرُوف ہر حالت میں پُر پڑھے جاتے ہیں جیسے  خ، ص، ض ، ط ، ظ، غ، ق ان کی دُرُست ادائیگی بھی لازِمی کروائیے اور مدنی منّے کو ان حروف میں ہونٹ گول کرنے سے پرہیز کروائیے ۔  ہونٹوں سے صرف چار حُرُوف ادا ہوتے ہیں  ب ، ف، م ، و ان کے علاوہ باقی حُرُوف میں ہونٹ نہ ہلنے دیجئے ۔

امتحان کی ترکیب : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ حُرُوفِ مفردات میں مدنی منّے سے نیچے سے اوپر " " اوپر سے نیچے " "  دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں  ۔ اس طرح بار بار ترتیب بدل کر پوچھنے سے مدنی منّے حُرُوف کی پہچان سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے ۔ اِنْ شَآء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  

 



Total Pages: 39

Go To