Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

 

طریقۂ تَدْرِیْس

ترتیب : اس سبق میں دیئے گئے قواعِد کی ترکیب کے مطابق مختلف مثالیں دی گئی ہیں تاکہ مدنی منّے قواعِد کی پہچان اور ادائیگی پُختہ کرسکیں ۔

قواعِد سمجھانا اور سبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ مدنی منّے کو سمجھائے کہ٭   وَقْف کے معنیٰ ٹھہرنے اور رکنے کے ہیں یعنی جس کلمے پر وَقْف کریں اُس کلمے کے آخری حَرْف پر آواز اور سانس دونوں ختم کردیں ۔  ٭ کلمے کے آخری حَرْف پر زَبر، زِیر، پیش ، دوزیر، دوپیش ، کھڑا زیر یا اُلٹا پیش ہو تو اُس حَرْف کو وَقْف میں ساکِن کردیں ۔  ٭کلمے کے آخری حَرْف پر دو زبر ہوں تو وَقْف میں الف سے بدل دیں گے ۔  ٭گول تا(ۃ) پر خواہ کوئی بھی حَرَکت یا تنوین ہو تو وَقْف میں اُسے ھا ساکنہْ ) سے بدل دیں ۔ ٭کھڑا زبر ،  حُرُوف مدّہ اور ساکِن حُرُوف وَقْف میں تبدیل نہیں ہوتے  ۔ ٭ مشدّد حَرْف پر

 وَقْف کی صورت میں تشدید باقی رہے مگر حَرَکت کا کوئی حصّہ ظاہر نہ ہو  ۔

علامات وَقْف :

             اس کے بعد مدنی منّے کودرج ذیل علاماتِ وَقْف بتائیے :

            ( o) یہ وَقْف تام اور آیت مکمل ہونے کی علامت ہے  ۔ یہاں ٹھہرنا چاہیے ۔

            (م)  یہ  وَقْفِ لازم کی علامت ہے  ۔ یہاں ضرور ٹھہرنا چاہیے ۔

            (ط)   یہ  وَقْفِ مطلق کی علامت ہے ۔  یہاں ٹھہرنا بہتر ہے  ۔

            (ج)  یہ  وَقْفِ جائز کی علامت ہے  ۔ یہاں ٹھہرنا بہتر اور نہ ٹھہرنا بھی جائز ہے  ۔

             (ز)   یہ  وَقْفِ مجوّزکی علامت ہے ۔  یہاں ٹھہرنا جائز مگر نہ ٹھہرنا بہتر ہے ۔

            (ص)  یہ  وَقْفِ مرخّص کی علامت ہے ۔  یہاں ملاکر پڑھنا چاہیے  ۔

            (لا)  اگر آیت کے اُوپر ’’لا‘‘ لکھا ہو تو ٹھہرنے نہ ٹھہرنے میں اختلاف ہے  ۔ البتہ !آیت کے علاوہ ’’لا‘‘ لکھا ہو تو نہ ٹھہریں  ۔

            یہ تمام باتیں مدنی منّے کو زبانی  یاد کروائیے اور قرآن مجید کے مختلف مقامات سے پہچان پُختہ کروائیے ۔

نون قُطْنِی :  مدنی منّیکو بتائیے کہ تنوین کے بعد ہمزہ وصلی آجائے تو وصل میں ہمزہ وصلی کو گراتے ہوئے تنوین کے نون ساکِن کو زیر دے کر ایک چھوٹا سا نون لکھ دیا جا تاہے اسے نون قطنیکہتے ہیں ۔

اِعادہ :        اِعادہ کی تعریف بھی سمجھائیے کہ آیت کے درمیان وَقْف نہ ہونے کی صورت میں اگر وَقْف کریں تو پیچھے سے پڑھنے کو اِعادہ کہتے ہیں ۔

 امتحان کی ترکیب : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّے سے نیچے سے اوپر  "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف کلمات پر اُنگلی رکھ کر اور وَقْف کے قوا عِد اور نون قطنی کی پہچان کی جانچ کیجئے نیز اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ مدنی منّا تمام قواعِد کی دُرُست ادائیگی کر رہا ہے کہ نہیں ؟

 مَدَ نی التجا : اگر اس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری نظرآئے تو اُسے سابقہ اسباق کی مدد سے لازِمی دُرُست فرمائیے ۔   

 

 



Total Pages: 39

Go To