Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

 

طریقۂ تَدْرِیس

ترتیب :  اس سبق کی ابتدا میں نون ساکِن کی مکمل شکل کے ساتھ دوکلموں میں اِظہار اور اِخفاء کی مثالیں دی گئی ہیں ۔ ٭پھر نون ساکِن کے ساتھ ایک کلمے میں اِظہار اور اِخفاء کی مثالیں دی گئی ہیں ۔ ٭پھر تنوین کی ساتھ اِظہار اور اِخفاء کی مثالیں حُرُوفِ حلقی اور حُرُوفِ اِخفاء کے ردو بدل سے دی گئی ہیں تاکہمدنی منّے کی پہچان اور ادائیگی پُختہ ہو سکیں ۔

قواعِد سمجھانااورسبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ اس سبق میں مدنی منّے کو سمجھائے کہ جس نون پر جزم ہو اسے نون ساکِن (نْ) کہتے ہیں ۔  دو زبر  -ً  دو زیر  -ٍ  دو پیش  -’‘   کو تنوین کہتے ہیں ۔ اس کے بعد مدنی منّے کو بتائیے کہ٭  نون ساکِن یا تنوین کے بعد حُرُوفِ حلقی میں سے کوئی حَرْف آجائے تو اِظہار ہوگا ۔  یعنی نون ساکِن اور تنوین میں غنہ نہیں کریں گے ۔  حُرُوفِ حلقی چھ ہیں :   ء ، ھ، ع ، ح، غ، خ ٭ نون ساکِن یا تنوین کے بعد حُرُوفِ اِخفاء میں سے کو ئی حَرْف آجائے تو نون ساکِن اور تنوین میں اِخفاء ہوگا یعنی غنہ کرکے پڑھیں گے ۔  حُرُوفِ اِخفاء پندرہ ہیں :   ت، ث، ج، د، ذ، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ف،  ق، ک ۔ ٭اس سبق میں مدنی منّیکو اِظہار و اِخفاء کے قواعِد اور حُرُوفِ حلقی و حُرُوفِ اِخفاء زبانی یاد کروائیے ۔ ٭مدنی منّے کو بتائیے کہ غنہ کی مقدار ایک الف کے برابر ہوتی ہے ۔ ٭اس سبق میں اِظہار و اِخفاء کی پہچان کروانے کے ساتھ ساتھ اِظہار وا خفاء میں فرق بھی سمجھائیے ، نیز اِظہار و اِخفاء کی مشق بھی کروائیے ۔ ٭بعض مدنی منّے نون ساکِن یا تنوین میں اِظہار کی جگہ قلقلہکرتے ہیں اس پر خصوصی تَوَجُّہ فرماتے ہوئے اِظہار کی دُرُست ادائیگی کروائیے ۔ ٭بعض مدنی منّے اِخفاء کرتے ہوئے زبان کو نون کے مخرج سے زیادہ دُور رکھ کر اِخفاء کرتے ہیں اور بعض مدنی منّے اس طرح اِخفاء کرتے ہیں جس طرح نون مُشَدَّد میں کیا جاتا ہے (یعنی زبان کو تالوسے لگا کر غنہ کرنا جو کہ دُرُست نہیں ہے ) لہٰذا مدنی منّے کو اِخفاء کا دُرُست طریقہ سکھائیے ، اس طرح کہ زبان کی نوک کو تالو سے جدا مگر قریب ہی رکھ کر ایک الف کے برابر ناک میں آواز چھپا کر غنہ کروائیے ۔

 امتحان کی ترکیب :  دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّے سے نیچے سے اوپر  "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف کلمات پر اُنگلی رکھ کراِظہار و اِخفاء کی پہچان کی جانچ کیجئے نیز اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ مدنی منّا تمام قواعِد کی دُرُست ادائیگی کر رہا ہے کہ نہیں ؟مدنی منّے سے اِظہار و ااِخفاء کے ہجے بھی سنیں کہ مدنی منّا ہجے دُرُست کر رہا ہے یا نہیں ؟

مَدَ نی التجا : اگر اس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری نظر آئے تو اُسے سابقہ اسباق کی مدد سے لازِمی دُرُست فرمائیے ۔   



Total Pages: 39

Go To