Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

 

طریقہ ٔ تَدْرِیس

ترتیب  : اس سبق کی ترتیب حُرُوفِ قریبُ الصَّوت و  قریبُ الْمَخْرَج کے اعتبار سے رکھی گئی ہے تا کہمدنی منّے حُرُوف کی ادائیگی میں فرق واضح کر سکیں ۔ ٭اس سبق میں ایک جزم، دو جزم اور تین جزم پر مشتمل کلمات اور حُرُوفِ قلقلہ و ہمزۂ ساکِنہ پر مشتمل کلمات کی مشقیں بھی دی گئی ہیں تاکہ مدنی منّے قاعدے ہی میں ہر قسم کے اَلفاظ سے آشنا ہو جائیں اور ناظرہ پڑھنے میں کسی قسم کی کوئی دقت پیش نہ آئے ۔

قواعِد سمجھانااورسبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ٭ مدنی منّے کو سمجھائے کہ دال کی طرح مڑی ہوئی اس علامت -ْ  کو جزم کہتے ہیں ۔  جس حَرْف پر جزم ہو اس کو ساکِن کہتے ہیں ۔  جزم والا حَرْف اپنے سے پہلے متحرک حَرْف سے مل کر پڑھا جاتا ہے ۔ ٭مُدَرِّس کو چاہیے کہ اس سبق کو ہجے اور رواں دونوں طریقوں سے پڑھائے  ۔ ٭ ہجے اس طرح کروائیے مثلاً ہمزہ  بَا  زبر اَبْ، ہمزہ  بَا  زیر  اِبْ ،  ہمزہ  بَا پیش اُبْاَبْ ، اِبْ، اُبْ ۔ ٭مدنی منّے کو بتائیے کہ وآؤ ساکِن سے پہلے زیر نہیں آتا، یا ساکِن سے پہلے پیش نہیں آتا ۔ ٭اس سبق کو پڑھاتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ مدنی منّے حُرُوف کو صحتِ لفظی کے ساتھ ادا کریں اور٭  حُرُوفِ مُسْتَعْلِیہ کو پُر اور مستفلہ کو باریک پڑھیں نیزملتی جلتی آواز والے حُرُوف میں واضح فرق کریں ٭ ہمزہ ساکِنہ کو جھٹکے سے ادا کروائیے ۔  ٭عین ساکِن کی دُرُست ادائیگی سکھائیے ۔  اس میں بعض مدنی منّے غَلَطی کرتے ہیں یعنی بعض حَرْف عین کو ہمزہ پڑھتے ہیں اور بعض حَرْف ہمزہ کو عین پڑھتے ہیں ۔

حُرُوفِ قلقلہ : مُدَرِّس کو چاہیے کہ مدنی منّے کو سمجھائے کہ٭  حُرُوف قلقلہ پانچ ہیں :   ق ، ط، ب، ج، د ان کے مجموعہ کو( قُطُبُ جَدٍّ)کہتے ہیں ۔  ٭ قلقلہ کے معنٰی جنبش اور حَرَکت کے  ہیں ۔ ٭ان حُرُوف کے ادا کرتے وقت مخرج میں جنبش سی ہو جس کی وجہ سے آواز لوٹتی ہوئی نکلے ۔ ٭ اس سبق میں ساکِن حُرُوف ِ قلقلہ میں قلقلہ خوب ظاہر کروائیے ۔ ٭اس سبق کو بھی معروف پڑھائیے مجہول ہر گز نہ پڑھائیے بالخصوص حُرُوف مُسْتَعْلِیہکو ۔ ٭ اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ حُرُوف قلقلہکے علاوہ کسی اور حَرْف میں قلقلہ نہ ہو (یعنی آواز لوٹنے نہ پائے ) ۔ ٭ نون ساکِن اور میم ساکِن کی آواز کو ظاہر کر کے پڑھائیے ۔  اس سبق کی دی گئی مشق میں بھی ان تمام باتوں کا خصوصی خیال رکھیے ۔

 امتحان کی ترکیب : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہمدنی منّے سے نیچے سے اوپر  "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   "  ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف حُرُوف و کلمات پر اُنگلی رکھ کر اس سبق کا امتحان لیجئے ۔

 



Total Pages: 39

Go To