$header_html

Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

الف مدہ کا قاعدہ ہے اور (ق) حُرُوفِ مُسْتَعْلِیہ میں سے ہے اسے پُر پڑھیں ۔ ‘‘ اب ان دونوں کو آپس میں ملاتے ہوئے مِیْقَا پڑھائیے اور اس بات کاخیال رکھیے کہ یا مدہ اور الف مدہ کی مقدار برابر رہے ، پھر تاً کے ہجے کروائیے پھر پیچھے سے ملاتے ہوئے کلمہ مکمل کروادیجئے ۔  مِیْقَاتاً ۔ ٭اس سبق میں سابقہ تمام اسباق یعنی حرکات، تنوین، حُرُوفِ مدہ، کھڑی حرکات اور حُرُوفِ لِین کے تمام قواعِد شامل ہیں ، لہٰذا یہ سبق سابقہ تمام اسباق کا گویاامتحانی سبق ہے ۔  اگر اس سبق میں مدنی منّے کے اندر کوئی کمی نظرآئے تو سابقہ اسباق کی مدد سے اس کمی کوضرورپوراکیجئے ۔ ٭اس سبق کو ہجے کے ساتھ ساتھ رواں بھی ضرور پڑھائیے تاکہ مدنی منّے میں رواں پڑھنے کی صلاحیت پیدا ہو ۔ ٭اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ مدنی منّا اس سبق کو زبانی یعنی بغیر دیکھے اس انداز سے رواں نہ پڑھے کہ حرکات دراز ہو جائیں ، یا حُرُوفِ مدہ یا کھڑی حرکات کی مقدار کم ہو جائے بلکہ ہر کلمے کی پہچان کراتے ہوئے مَخَارِج و قواعِد کی دُرُست ادائیگی کروائیے ۔

 امتحان کی ترکیب  : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّے سے نیچے سے اوپر "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف کلمات پر اُنگلی رکھ کراس سبق کا امتحان لیجئے کہ مدنی منّے کو سابقہ تمام قواعِد کی پہچان ہو گئی ہے یا نہیں ؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ صرف رٹا  لگا ہوا ہو اور پہچان نہ ہوئی ہو اور یہ بھی دیکھ لیجئے کہ مدنی منّا تمام قواعِد کی دُرُست ادائیگی کر رہا ہے کہ نہیں ؟

 مَدَ نی التجا :  اگر اس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اُسے سابقہ اسباق کی مدد سے لازِمی دُرُست فرمائیے ۔

٭٭٭٭٭٭

 

 

 

 



Total Pages: 39

Go To
$footer_html