Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

 

طریقۂ تَدْرِیس

ترتیب : اس سبق میں پچھلے تمام اسباق یعنی حرکات ، تنوین، حُرُوف مدہ ، کھڑی حرکات اور حُرُوف لِین کی مثالیں شامل ہیں تاکہ مدنی منّے قواعِد کی ادائیگی اور پہچان پختہ کر سکیں ۔ ٭آخر میں ایسے کلمات درج کئے گئے ہیں جن میں تینوں حُرُوف مدہ کی مثالیں شامل ہیں ۔ ٭اس سبق کی ترتیب میں سب سے پہلے الف مدہ اوراس کے قائم مقام کھڑا زبر، وآؤ مدہ اور اس کے قائم مقام اُلٹا پیش، یا مدہ اس کے بعد وآؤ لِین یا پھر یا مدہ اور اس کے قائم مقام کھڑا زیر اور اس کے بعد یا لِین کی مثالیں دی گئی ہیں تاکہ قواعِد کے رد و بدل سے مدنی منّے قواعِد کی پہچان اور ادائیگی پُختہ کر سکیں ۔

قواعِد سمجھانااورسبق پڑھانا :

            مُدَرِّس کو چاہیے کہ٭  اس سبق میں مدنی منّے کو ہجے کرنے اور کلمہ بنانے کا طریقہ سمجھائے ۔  ٭ہجے کرواتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ ہر حَرْف کو پچھلے حُرُوف سے ملاتے جائیے ، جیسے  مِیْقَاتاً کے ہجے اس طرح کروائیے میم یا زیر = مِیْ ، قاف الف زبر=قَا = مِیْقَا ،  تا دو زبر تاً = مِیْقَاتاً ۔ ٭  قواعِد کی پہچان کی پختگی کرواتے ہوئے حُرُوف کی صحتِ لفظی پر خصوصی تَوَجُّہ رکھیے ۔  مثلاً مِیْقَاتاً کے ہجے کرواتے ہوئے مدنی منّے کو سمجھائیے کہ’’ مِیْ کو ایک الف کے برابرکھینچ کر پڑھیں ۔  کیونکہ اس میں یا مدہ کا قاعدہ ہے اور قَا     کو ایک الف کے برابرکھینچ کر پڑھیں کیونکہ اس میں



Total Pages: 39

Go To