Book Name:Rehnuma e Mudarriseen

ایک ہی سانس میں تَ، تِ، تُ کہنے کی عادت بنا لیتے ہیں جس سے کھڑی حرکات کا وُجود ختم ہو جاتا ہے ۔ ٭اس سبق میں حُرُوفِ قریبُ الصَّوت یعنی ملتی جلتی آواز والے حُرُوف میں فرق اور ان کی دُرُست ادائیگی کا خیال فرمائیینیز حروفِ مستعلیہ کو کھڑا زیر میں باریک ادائیگی سے بالخصوص پرہیز کروائیے  ۔

 امتحان کی ترکیب  : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّے سے نیچے سے اوپر "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں نیز مختلف جگہوں پر اُنگلی رکھ کرکھڑی حرکات کا امتحان لیجئے کہ اُسے کھڑی حرکات کی پہچان ہو گئی ہے یا نہیں ؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ صرف رٹّا لگا ہوا ہو اور پہچان نہ ہوئی ہو اور یہ بھی دیکھ لیجئے کہ مدنی منّا کھڑی حرکات کی مقدار اوراَلفاظ کی ادائیگی دُرُست کر رہا ہے یا نہیں ؟

مَد َنی التجا :  اگراس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری نظرآئے تو اُسے لازِمی دُورفرمائیے ۔

 

طریقۂ تَدْرِیس

ترتیب :  اس سبق کی ترتیب حُرُوف تہجی کے اعتبار سے ہے ۔

قواعِد سمجھانااورسبق پڑھانا :

             مُدَرِّس کو چاہیے کہ٭ مدنی منّے کو سمجھائے کہ حُرُوفِ لِین دو ہیں ، واور ی ۔ وآؤ ساکِن سے پہلے زبر -َ ہو تو وآؤ لِین ہوگا ۔ یا ساکِن سے پہلے زبر -َ ہو تو یا لِین ہوگا ۔ ٭حُرُوفِ لِین کو بغیر کھینچے ، بغیر جھٹکا دئیے نرمی سے معروف پڑھائیے ۔ ٭وآؤ  لِین کی ادائیگی میں ہونٹ خوب گول کروائیے ۔ ٭ مدنی منّے کو حُرُوفِ لِین جدا جدا  پڑھنے کی عادت ڈلوائیے تا کہ وہ ایک سانس میں اتنی تیزی سے نہ پڑھنے لگے کہ حُرُوفِ لِین حذف ہو جائیں ۔ ٭اس بات کا بھی خیال کیجئے کہ بعض مدنی منّے حُرُوف لِین کو لاپرواہی کے ساتھ مجہول پڑھتے ہیں ۔  اس طرح پڑھنے سے ان کو بچایا جائے  ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مُدَرِّس خود مدنی منّے کے سامنے ان حُرُوف کونرمی سے معروف ادا کرے اور پھر مدنی منّے سے بھی نرمی سے معروف پڑھوائے ۔ ٭اس سبق میں بھی مدنی منّے کو ہجے کا طریقہ سمجھائیے مثلاً  بَوْ، بَیْ کے ہجے اس طرح کروائیے ۔  بَا  وآؤ زبر  بَوْ ۔  بَا  یَا  زبر  بَیْ   =  بَوْ  ، بَیْ (نرمی سے معروف) ۔ ٭ہجے کراتے وقت ہر ہر حَرْف اور حَرَکت کی مکمل ادائیگی  کروائیے ۔  ٭ چند مرتبہ رواں بھی پڑھائیے ۔

امتحان کی ترکیب  : دی گئی ہدایات کے مطابق اس سبق کو پڑھاتے ہوئے امتحان کی ترکیب اس طرح بنائیے کہ مدنی منّیسے نیچے سے اوپر "  "  ،  اوپر سے نیچے  "   " ، دائیں سے بائیں " "  اور بائیں سے دائیں " " سنیں ۔ مدنی منّے سے بطورِامتحان حُرُوفِ لِین میں سے کسی ایک حَرْف پر اُنگلی رکھ کر پوچھیں پھر اس حَرْف کو حُرُوفِ مدہ کے سبق میں سے دریافت کیجئے کہ اسے حُرُوفِ لِین کی پہچان ہوئی یانہیں مثلاً  بَوْ ،  بُوْ ،  بَیْ ،  بِیْ ۔  

مَد َنی التجا :  اگراس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اُسے لازِمی دُورفرمائیے ۔

 



Total Pages: 39

Go To