Book Name:Rehnuma e Mudarriseen
پہچان نہ ہوئی ہو اوریہ بھی دیکھ لیجئے کہ مدنی منّا حُرُوفِ مدہ کی مقدار اورحروف کی ادائیگی دُرُست کر رہا ہے یا نہیں ؟
مَد َنی التجا : اگراس سبق میں مدنی منّے کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اُسے لازِمی دُورفرمائیے ۔
ترتیب : اس سبق کی ترتیب حُرُوفِ قریبُ الصَّوت و قریبُ الْمَخْرَج کے اعتبار سے رکھی گئی ہے تا کہ کھڑی حرکات کی ادائیگی کے ساتھ بھی حُرُوف کی ادائیگی میں فرق واضح ہو سکے ۔
مُدَرِّس کو چاہیے کہ ٭مدنی منّے کو سمجھائے کہ کھڑا زبر حَرْف کے اوپر اور کھڑا زیر حَرْف کے نیچے اور الٹا پیش حَرْف کے اوپر ہوتا ہے ۔ کھڑے زبر ، کھڑے زیر اور الٹے پیش کو کھڑی حرکات کہتے ہیں ۔ کھڑا زبر الف مدہ کے ، کھڑا زیر یا مدہ کے اور الٹا پیش وآؤ مدہ کے قائم مقام ہوتا ہے ۔ ٭ کھڑی حرکا ت کو بھی حُرُوفِ مدہ کی طرح ایک الف یعنی دو حرکات کے برابر کھینچ کر پڑھائیے ۔ ٭ اس بات کا خاص خیال رکھیے کہ مدنی منّا کھڑی حرکا ت کو ایک الف سے زیادہ نہ کھینچے اور نہ ہی کھڑی حرکات کی مقدار کو ایک الف سے کم کرے ۔ ٭ اس سبق میں اس بات کا بھی لازِمی خیال رکھیے کہ مدنی منّا الٹا پیش کو معروف پڑھے ۔ ٭اس سبق میں مدنی منّے کو ہجے کرنے کا طریقہ
بتائیے تٰ، تٖ، تٗ = تا کھڑا زبر تٰ، تا کھڑا زیر تٖ ، تا الٹا پیش تٗ = تٰ ، تٖ، تٗ ۔ ٭ہجے کروانے کے بعد رواں بھی ضرور پڑھائیے لیکن جدا جدا کر کے چونکہ مدنی منّے تیزی سے پڑھتے ہوئے