Book Name:Qoot ul Quloob Jild 1

٭فہرست کتاب: 

کسی بھی کتاب کی اہمیت اوریہ جاننے کے لئے کہ اس میں   کیابیان ہواہے ،  فہرست بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور اس کی مددسے  مطالعہ اورتحقیقی کام کرنے والے اپنے مطلوب تک جلدرسائی حاصل کرلیتے ہیں  ۔اس چیزکاخیال رکھتے ہوئے کم وبیش علمیہ کی تمام کتب میں   فہرست کا اہتمام ہوتاہے۔ چنانچہ،   قوت القلوب میں   دیئے گئے عنوانات وموضوعات کی مفصل فہرست بھی آخر میں   بنا دی گئی ہے۔

 ٭شعبہ تراجم کتب: 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘  کی متعدد مجالس میں   سے  ایک ’’مَجْلِس اَلمَدِینَۃُ الْعِلمِیَّہ ‘‘  بھی ہے جس نے خالص علمی،   تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیٹرا اٹھایا ہے۔ اس کے شعبہ جات میں   سے  ایک  شعبہ ’’تراجم کتب ‘‘  بھی ہے۔ جس کی ذمہ داری اپنے اکابرین علمائے اسلام کی عربی میں   لکھی گئی کتب اور رسائل کے اردو زبان میں   تراجم کرنا ہے۔ محض لفظی تر جمعہ نہیں   بلکہ تحقیقی وبامحاورہ تر جمعہ کیا جاتا ہے۔ شعبہ تراجم میں   بالترتیب ہونے والے کاموں   کی تفصیل یہ ہے:  (1)… سلیس اور بامحاورہ تر جمعہ  (2) …حتی الامکان آسان وعام فہم الفاظ کا استعمال  (3) …تر جمعہ کی کمپوزنگ  (4) …تر جمعہ کا تقابل  (5) … نظر ثانی بلحاظ اُردو ادب  (6) … علاماتِ ترقیم  (رُموزِ اَوقاف)  کا اہتمام  (7) … پروف ریڈنگ۔ کم از کم دوبار خصوصاً آیاتِ قرآنیہ کی تین بار  (8) … ضروری و مفید حواشی کا اہتمام  (9) … فارمیشن  (بڑی وذیلی سرخیوں   اور عربی واردو عبارات کے لئے جدا جدا فونٹ کا استعمال وغیرہ)   (10) … شرعی تفتیش  (11) … بیان کردہ تفسیری عبارات،   احادیث مبارکہ،   اقوال اور واقعات کی تخریج کا حتی المقدور اہتمام  (12) … تخاریج کی کمپوزنگ،   تفتیش اور پیسٹنگ وغیرہ وغیرہ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کروڑہا کروڑ شکر کہ ذُو الْحِجَّۃِ الْحَرَام  (۱۴۳۳ھـ)   تک شعبہ تراجم کتب کے مدنی علمائے کرام کَثَّرھُمُ اللہُ السَّلَام کی مسلسل کاوشوں   اور انتھک کوششوں   سے  اب تک سلف صالحین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی 25کتب ورسائل زیورِ تر جمعہ سے  آراستہ ہو کر شائع ہو چکی ہیں  ۔ فَالْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذَالِک

 ٭شرعی تفتیش: 

شعبہ تراجم کتب جب اپنے حصے کا کام مکمل کر لیتا ہے تو پھر ”تر جمعہ “کو دار الافتاء اھلسنّت کے مدنی علمائے کرام دَامَتْ فُیُوضُہُم کے سِپُرد کر دیتا ہے اور وہ اس تر جمعہ کو عقائد،   کفریہ عبارات،   اخلاقیات،   فقہی مسائل اور عربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے  مقدوربھرملاحظہ فرماتے ہیں  ۔ آپ کے ہاتھوں   میں   موجود قوت القلوب مترجم  (جلداول)  بھی اس مرحلہ سے  ہو کر آپ تک پہنچی ہے۔

 ٭میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو: 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن! آج اس کتاب کی پہلی جلد زیورِ تر جمعہ سے  آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں   میں   ہے اور مزید کام جاری ہے۔ اس تر جمعہ میں   جو بھی خوبیاں   ہیں   وہ یقیناً اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں  ،   اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی عنایتوں   اور شیخ طریقت،   امیر اہلسنّت،   بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پرخلوص دعاؤں   کا نتیجہ ہے اور جو خامیاں   ہیں   ان میں   ہماری کوتاہ فہمی کا دخل ہے۔لہٰذا اگر کوئی شرعی غلطی پائیں   تو برائے کرم تحریراً اس سے  آگاہ فرمائیں   تا کہ آیندہ ایڈیشن میں   درستی کی جا سکے۔ علم دین اور تقویٰ کے حصول اور اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت و فرمانبرداری پر استقامت پانے اور ’’اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش   ‘‘  کا مقدس جذبہ اُجاگر کرنے کے لئے خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کیجئے اور حسبِ استطاعت دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے  ہدیۃً حاصل کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں   بالخصوص مفتیانِ کرام اور علمائے اھلسنّت دَامَتْ فُیُوضُہُم کی خدمت میں   بطورِ تحفہ پیش کیجئے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں   میں

اے دعوتِ اسلامی ! تیری دھوم مچی ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

شعبہ تراجم کتب

 (مجلس المدینۃ العلمیہ)

مُقَدِّمَۃُ الْمُؤَلِّفْ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اَلْحَمْدُ لِلہِ الْاَوَّلِ الْاَزَلِیِّ قَبْلَ الْکَوْنِ وَالْمَکَانِ،   مِنْ غَیْرِ اَوَّلٍ وَّلَا بِدَایَۃٍ،   اَلْاٰخِرِ الْاَبَدِیِّ بَعْدَ فَنَآءِ الْمَکْنُوْنَاتِ وَالْاَزْمَانِ بِغَیْرِ اٰخِرٍ وَّلَا غَایَۃٍ،   اَلظَّاہِرِ فِیْ عُلُوِّہٖ بِقَہْرِہٖ عَنْ غَیْرِ بُعْدٍ،   وَالْبَاطِنِ فِیْ دُنُوِّہٖ بِقُرْبِہٖ مِنْ دُوْنِ مَسٍّ،   اَلَّذِیْ اَحْسَنَ بِلُطْفِہٖ کُلَّ شَیْئٍ بَدَاَہُ وَاَتْقَنَ صُنْعَ کُلِّ شَیْئٍ اَنْشَاَہٗ،   وَدَبَّرَتِ الْاَحْکَامَ حِکْمَتُہٗ وَصَرَّفَتِ الْمَحْکُوْمَاتِ مَشِیْٓئَتُہٗ،   فَاَظْہَرَ فِی الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ لَطِیْفَ قُدْرَتِہٖ وَعَمَّ فِی الْعَاجِلِ وَالْاٰجِلِ خَلْقَہٗ بِنِعْمَتِہٖ،   وَنَشَرَ عَلٰی مَنْ اَحَبَّ مِنْہُمْ فَضْلَہٗ،   وَبَسَطَ لِجَمِیْعِہِمْ عَدْلَہٗ،   وَاَنْعَمَ عَلَیْہِمْ بِتَعْرِیْفِہِمْ اِیاہٗ،   سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی،   بِہٖ عَزَّ وَجَلَّ،   وَاَحْسَنَ اِلَیْہِمْ بِاِجْتِبَآئِہِ اِیاہُمْ اِلَیْہِ،   وَاَفْضَلَ عَلَیْہِمْ بِتَیْسِیْرِ کَلَامِہٖ لَہُمْ،   وَمَنَّ عَلَیْہِمْ بِبَعْثِہٖ رَسُوْلاً مِّنْ اَنْفُسِہِمْ اِلَیْہِمْ،   فَنَسْاَلُہُ الصَّلَاۃَ عَلَی النَّبِیِّ وَاٰلِہٖ،   وَاَنْ یُّوْزِعَنَا بِفَضْلِہٖ وَشُکْرَ نِعَمِہٖ،   وَیُعَرِّفُنَا خَفِیَّ قَدْرِہٖ،   وَصَلَّی اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلٰی سَیِّدِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ،   رَسُوْلُہُ الْمُفَضَّلُ بِالشَّفَاعَۃِ وَالْحَوْضِ الْمَوْرُوْدِ،   اَلْمَخْصُوْصِ بِالْوَسِیْلَۃِ وَالْمَقَامِ الْمَحْمُوْدِ،   وَعَلٰۤی اِخْوَانِہِ السَّالِفِیْنَ فِی الْاَزْمَانِ،   وَاَنْصَارِہِ التَّابِعِیْنَ بِاِحْسَانٍ۔

تر جمعہ : تمام تعریفیں   اس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں   جو کون و مکان سے  قبل،   اَ وّل اور اَزَلی ہے،   اس کی کوئی اِبتدا ہے نہ ہی کوئی آغاز،   زمان و مکان کے فنا ہونے کے بعد ابد تک رہے گا،   اس کی کوئی انتہا ہے نہ کوئی



Total Pages: 332

Go To