Book Name:Hamain kiya hogaya hay

بدکاری اور اس سے بچاؤ کے متعلق ایک پُر سوز بیان

 

ہمیں کیا ہو گیا ہے !

 

پیش کش

مرکزی مجلس شوریٰ

(دعوتِ اسلامی)

 

 

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

’’ہمیں کیا ہوگیا ہے ‘‘ کے چودہ حروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ’’14نیّتیں‘‘

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (المعجم الکبیر، ۶/ ۱۸۵، حدیث : ۵۹۴۲)

دو مدنی پھول :

   ! بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔

  !جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔

)1( ہر بارحَمدو)2( صلوٰۃ اور )3( تعوُّذ و )4( تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) )5( رِضائے الٰہی کیلئے اس رسالے کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں گا ۔ )6( حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور )7( قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں گا )8( قرآنی آیات اور )9( احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا )10( جہاں جہاں ”اللہ“ کا نامِ پاک آئے گا وہاںعَزَّ وَجَلَّ )11( اورجہاں جہاں”سرکار“ کا اِسْم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھوں گا )12( اس حدیثِ پاک ”تَھَادَوا تَحَابُّوا“ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔ (مؤطا امام مالک، ۲/۴۰۷، حدیث : ۱۷۳۱)  پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق)یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا )13( بدکاری اور اس کے اسباب سے بچوں گا )14(کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ(ناشرین کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا) ۔

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ہمیں کیا ہوگیا ہے ؟ [1]

درود شریف کی فضیلت

تبلیغ و قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ 116صفحات پر مشتمل کتاب ’’گھریلو علاج‘‘ کے صفحہ نمبر3 پر درود شریف کی فضیلت کچھ یوں نَقْل ہے ، مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نِشان ہے : ’’جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درودِ پاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔ ‘‘  (الترغیب والترھیب، ۲/۳۲۸، حدیث : ۲۲)

 



[1]   مبلغ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے یہ بیان ۱۷ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۰؁ھ بمطابق 5 نومبر 2009 ؁ء کو سوڈانی کلب (دبئی) میں ہونے والے تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں فرمایا ۔ ۲۴ ذو الحجۃ الحرام ۱۴۳۳ ھـ بمطابق 10 نومبر 2012ء کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد تحریری صورت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ (شعبہ رسائل دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیہ)



Total Pages: 25

Go To