Book Name:Jannat ka Raasta

میرے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی۔

شب و روز اسی طرح گزر رہے تھے کہ حسنِ اتفاق سے ہمارے عَلاقے کے ایک اسلامی بھائی کبھی کبھی سرسری طور پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کی دعوت پیش کردیتےاور میں بھی سُنی اَن سُنی کردیتا مگر ایک بار اجتِماع  والی شام وُہی اسلامی بھائی مَحبَّت  بھرے انداز میں ایک دم اِصرار پر اُتر آئے کہ آج تو آپ کو چلنا ہی پڑے گا ،  میں ٹالتا رہا مگر وہ نہ مانے اور دیکھتے ہی دیکھتے اُنہوں نے رِکشہ روک لیا اور بڑی مِنَّت کیساتھ کچھ اس انداز میں بیٹھنے کیلئے درخواست کی کہ اب مجھ سے اِنکار نہ ہوسکا ،  میں بیٹھ گیا اور ہم دعوتِ اسلامی کے اوَّلین مَدَنی  مرکز جامِع مسجِد گلزارِ حبیب آپَہُنْچے ۔ جب دُعا کیلئے بتّیاں بجھائی گئیں تو یہ سمجھ کر کہ اجتِماع  خَتْم ہوگیا ہے،  میں اُٹھ گیا،  مجھے کیا معلوم کہ اب آنے والے لمحات میں میری تقدیر میں مَدَنی  اِنْقِلاب برپا ہونے والا ہے۔ خیر میرے اُس مُحسِن اسلامی بھائی نے مَحبَّت  بھرے انداز میں سمجھابجھاکر مجھے جانے سے روکا اور میں دوبارہ بیٹھ گیا۔ اندھیرے میں بآوازِ بُلند ذِکرُ اللہ کی دُھوم نے میرا دِل  ہِلادیا! خدا کی قسم ! میں نے زِنْدَگی میں کبھی ایسی رُوحانیت دیکھی تھی نہ سُنی تھی۔ پھر جب رِقّت انگیز دُعا شُروع ہوئی تو شُرَکائے اجتِماع  کی ہِچکیوں کی آواز بُلند ہونے لگی یہاں تک کہ میرے جیسا پتھّر دِل  آدَمی بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ،  میں نے اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی  ماحول کا ہوکر رَہ گیا ۔

تمہیں  لُطف  آ جائے   گا  زِنْدَگی  کا

قریب  آ کے  دیکھو  ذرا مَدَنی   ماحول

تنزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی

ترقّی   کا   باعِث   بنا   مَدَنی    ماحول

یقیناً مقدّر  کا  وہ  ہے  سکندر

جسے خیر سے مل گیا  مَدَنی  ماحول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ کو عِلْمِ دِین کی تلاش ہے،  دُکھوں تکلیفوں سے نِجات کیلئے مسیحا کی تلاش ہے یا سُکونِ قلب چاہتے ہیں تو آئیے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں ایک مرتبہ آکر دیکھئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی رحمت سے امید ہے خالی ہاتھ نہیں جائیں گے  (اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)  بلکہ رحمتِ خداوندی کی وہ بَرکھا برسے گی کہ زِنْدَگی کی رُت ہی بَدَل  جائے گی۔

جدول ہفتہ وار اجتماع

تلاوت  (سورۂ مُلک)

15منٹ

نعت شریف (ایک)

8منٹ

بیان (ایک)

55منٹ

6دُرود شریف و اعلانات

12منٹ

ذِکر

11منٹ

دُعا

12منٹ


سلام

5منٹ

مجلس کے اختتام کی دُعا

2منٹ

کل دورانیہ

2گھنٹے

 رات اجتِماع  گاہ میں ہی گزاریئے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہفتہ وار سنّتوں  بھرےاجتِماع کا سلسلہ ساری رات رہتا ہے۔ چنانچہ گھر جانے کے بجائے بنیت اعتکاف رات مسجد میں ہی قیام فرمائیے،  یہ چند روزہ زِنْدَگی ہے اس سے فائدہ اٹھالیجئے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیے کہ مرنے کے بعد موقع نہیں ملے گا۔ہم دنیا کمانے کے لئے رات دن ایک کردیتے ہیں مگر کیا راہِ خدا میں وقت گزارنے کے لئے ہمارے پاس ایک رات بھی نہیں ہے؟صبح آپ نے کام کاج پر جانا ہے،  آفس جانا ہے تو کس نے منع کیا ہے یہاں سوجائیے اور صبح اجتِماع  کے اختتام کے بعد اپنے کام پر چلے جائیے۔ چنانچہ مسجد میں نفلی اعتکاف کے متعلق اعلیٰ حضرت،  اِمامِ اَہلسنَّت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں: مذہبِ مُفتی بِہٖ پر  (نفلی)  اِعتِکاف کیلئے روزہ شرط نہیں اور ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے جب سے داخِل ہو باہر آنے تک  (کیلئے) اِعتِکاف کی نیّت کرلے ،  انتظارِ نماز و ادائے نماز کے



Total Pages: 14

Go To