Book Name:Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی موت کی خبر دی تب حضورصلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمل میں چچا کا بدلہ بھی تھا اور اس کے صحابی بیٹے کی دلداری بھی اور تبلیغ بھی۔چنانچہ اس واقعہ کو دیکھ کر ابن ابی کی قوم کے ایک ہزار آدمی مسلمان ہوئے۔(مرقات)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مردے کو قبر میں رکھنے کے بعدبھی ضرورتًانکالاجاسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس واقعہ کے بعد یہ آیت کریمہ نازل ہوئی"وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖتب حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کی نماز جنازہ اور دعا سب چھوڑدی۔


 



Total Pages: 519

Go To