Blessings Of Eid Ul Fitr (Necessary Details About Eid Ul Fitr)

June 24,2017 - Published 6 years ago

Blessings Of Eid Ul Fitr (Necessary Details About Eid Ul Fitr)

فیضان عید الفطر

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، باب المدینہ (کراچی) میں عید کی نماز 6 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

Eid Ul Fitar Ki Raat Ki Fazilat


نَمازِعید کیلئے جانے سے قَبل کی سنَّت

حضرتِ سیِّدُنا بُرَیدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حُضورِ انور ،شافِعِ مَحشر، مدینے کے تاجور ،باِذنِ ربِّ اکبر غیبوں سے باخبر ،محبوبِ داوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عِیدُ الفِطْر کے دِن کچھ کھا کر نَمازکیلئے تشریف لے جاتے تھے اور عیدِ اَضحٰی کے روز نہیں کھاتے تھے جب تک نَماز سے فارِغ نہ ہو جاتے ۔(سُنَنِ تِرمِذی ج۲ ص۷۰حدیث۵۴۲ دارالفکربیروت) اور ’’ بخاری‘‘ کی رِوایت حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ہے کہ عِیدُ الفِطْر کے دِن تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کَھجوریں نہ تَناوُل فرما لیتے اور وہ طاق ہوتیں۔ ( بُخاری ج۱ص۳۲۸حدیث۹۵۳ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

نَمازِ عید کیلئے آنے جانے کی سنَّت

حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے رِوایَت ہے: تاجدارِ مدینہ، سُرورِقَلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عِید کو( نَمازِ عید کیلئے) ایک راستہ سے تشریف لے جاتے اور دُوسرے راستے سے واپَس تشریف لاتے۔ (سُنَنِ تِرمِذی ج۲ص۶۹حدیث۵۴۱)

نمازِ عِید کا طریقہ(حنفی)

پہلے اِس طرح نیّت کیجئے : ’’میں نیّت کرتا ہوں دو رَکْعَت نَماز عیدُالْفِطر(یا عیدُالْاَضْحٰی )کی ، ساتھ چھ زائد تکبیروں کے ،واسِطے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ، پیچھے اِس امام کے‘‘ پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہُ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثَناء پڑھئے ۔
پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے لٹکا دیجئے ۔
پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہہ کر لٹکا دیجئے ۔
پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہہ کر باندھ لیجئے
یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھئے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے ۔ اس کو یوں یادرکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں۔ پھر امام تَعَوُّذاور تَسْمِیَہ آہِستہ پڑھ کر اَلحَمدُ شریف اور سورۃ جہر ( یعنی بُلند آواز ) کیساتھ پڑھے ، پھر رُکوع کرے ۔

دوسری رَکْعَت میں پہلے اَلحَمدُ شریف اور سُورۃ جہر کے ساتھ پڑھے ، پھر تین بار کان تک ہاتھ اٹھا کراللہُ اَکْبَر کہئے اور ہاتھ نہ باندھئے
اور چوتھی باربِغیر ہاتھ اُٹھا ئے اللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے رُکوع میں جائیے اور قاعِدے کے مطابِق نَماز مکمَّل کرلیجئے ۔
ہر دو تکبیروں کے درمیان تین بار ’’ سُبْحٰنَ اللہ ‘‘ کہنے کی مِقدار چُپ کھڑا رَہنا ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۷۸۱ دُرِّمُختار ج۳ص۶۱ وغیرہ)

نَمازِ عید کس پر واجِب ہے؟

عیدَین ( یعنی عیدُالْفِطْر اور بَقَر عید ) کی نَماز واجِب ہے مگر سب پر نہیں صِرف ان پر جن پر جُمُعہ واجِب ہے۔ عِیدَین میں نہ اذان ہے نہ اِقامت ۔ (بہارِشریعت ج۱ص۷۷۹،مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی، دُرِّمُختار ج۳ص۵۱دارالمعرفۃ بیروت) مزید پڑھئے

Sadaq e Fitr (Pakistan)

Sadqa-E-Fitr Pakistan 1438/2017

Eid Kaisay Manain?


Eid Ul Fitr Ki Namaz Say Pehlay Khajoor Khana Sunnat Hai


Namaz E Eid Ka Tariqa

Comments (1)
Security Code

Nasir Memon

What a wonderful Blog Post. Kindly keep it up.