یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
یونان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سنتوں بھرے اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا ع عطاری کی شرکت
خلیفہ امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا حاجی عبید رضا عطاری حالیہ دنوں یورپ کا دینی دورہ کررہے ہیں اس دینی دورے کے درران یور پ کے مختلف ممالک میں نیکی کی دعوت دینے کےلئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی شرکت کے ساتھ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوعات علمی وروحانی بیانات بھی فرمائیں گے۔چنانچہ خلیفہ امیر اہلسنت آسٹریا میں تبلیغ اسلام کے بعد 3ستمبر سے 5 ستمبر تک یونا ن یعنی Greece میں عاشقان رسول کو علم دین سیکھانے کےلئے یونان کے مختلف شہروں کا دینی دورہ فرمانے کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی ادارے میں ہونے والے مختلف کورسسز اور دینی کلاسسز کا جائز ہ بھی لیں گے۔یونان کے دینی دورہ میں شامل مختلف سنتوں بھرے اجتماعا ت نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ بھی ہوگا ۔3ستمبرکو ہی یونان میں میلاد النبی کا ایک بہت بڑا جتماع رکھا گیا ہے جس میں خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
یونان میں میلاد النبی کا اجتماع Faizan e Madina , Renti Athens Greece میں شام 7:00pm پر شروع ہوگا جس میں خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا خصوصی بیان اوراجتماع کے آخر میں دعا بھی فرمائیں گے۔یونان میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے میلاد النبی اجتماع سے متعلق مزید معلومات کےلئے +30 694 30 3561 یا +30 694 282 2272 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا قادری صوفی باصفا ، عالم باعمل نیک انسان ہے اوریونان میں مقیم تمام ہی مسلمانوں کےلئے یہ اہم موقع ہےکہ وہ براہ راست خلیفہ امیر اہلسنت کی علمی باتوں مستفید ہونے کےساتھ بالمشافہ گفتگو اور دینی وروحانی تربیت بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ فیضان مدینہ Renti Athens Greece میں ہونے والے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماع میں شرکت کرنے والے کےلئے خصوصی کھانے کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ 3ستمبر 2024 یونان میں دعوت اسلامی کے میلاد النبی اجتماع کی برکت حاصل کرنے کےلئے شام سات بجے اجتما میں پہنچ کر خلیفہ امیر اہلسنت کے ملفوظات سنیئے اور دین و آخرت کو سنواریئے۔