یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
خلیفہ امیر اہلسنت جناب حاجی عبید رضا عطاری مدنی07 ستمبر کو اسپین میں میلاد النبی کے جلوس میں شرکت کریں گے ۔
اسپین اور دیگر یورپ کے ممالک میں دین اسلام کی تعلیمات اور سنتیں رسول سیکھانے کےلئے دینی دورہ کرنے والے خلیفہ امیر اہلسنت جناب حاجی عبید رضا مدنی عطاری برسیلونا اسپین میں 06ستمبر بروز جمعہ خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے اور 07ستمبر کو جلوس میلاد میں شرکت کریں۔ آمد ربیع الاول کی خوشی جہاں دیگر اسلامی ممالک کےمسلمان اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا اظہار شریعت کے دائرہ کار میں رہ کر مختلف انداز میں کرتے ہیں وہی یورپ کےمسلمانوں میں بھی جذبہ محبت رسول بیدار ہوتا ہے اور اس جذبہ کو مہمیز لگانے کےلئے دعوت اسلامی کے مبلغین دن رات عشق رسو ل کی سوغات تقسیم کررہے ہیں ۔محبت رسول ہر مؤمن کے ایمان کا لازمی جزء ہےاور بنا محبت رسول کے ایمان کی حلاوت محسوس نہیں ہوتی۔اسی عشق رسول کے جذبہ کو اسپین کے مسلمانوں کے دلوں میں بیدار کرنے کےلئے خلیفہ امیر اہلسنت اسیپن کا دینی دورہ کررہے ہیں۔خلیفہ امیر اہلسنت کی دینی کاوشوں سے برسیلونا اسپین کے عاشقان رسول میلاد النبی کی خوشی میں 07ستمبر کو جلوس میلاد دوپہر ظہر کے نماز کےبعد نکالیں گےاور اس جلوس میلاد خلیفہ امیر اہلسنت بھی شرکت فرماکے مسلمانو ں کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا خوشی کا اظہار اور میلاد پاک کی برکتیں کو بیان کریں گے۔
اسپین میں جلوس میلاد کا وقت دوپہر ظہر کی نماز کےبعد 03:00 شروع ہوگا اور یہ جلو س میلاد Faizan-e-Madina Badalona, C/Covadonga 3, 08918 Badalona Barcelona Spain سے نکالا جائے گا۔اسپین میں جلوس میلاد کی معلومات کےلئے +34 662 0521 26 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اسپین میں خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کے ساتھ جلوس میلاد میں شرکت کیجئے اور عشق رسول سے دلوں کا جگمگایئے۔