mah e rabi al awwal kay madani muzakray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ماہِ ربیع الاول کے مدنی مذاکرے

4 ستمبرسے 13 ویں شب تک  ماہ ربیع الاول کی بہاروں میں علم کے سرمدی موتیوں کو لوٹنے کے لئے امیر اہلسنت کے ساتھ ہر رات مدنی مذاکرہ میں شرکت کریں.

نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کی خوشی میں عاشقان رسول کے دل خوشی جھومتے ہیں ہر چہرہ آمد ربیع الاول سے شاداں وفرحاں ہوجاتاہے، پوری دنیا میں بسنے والے عاشقان رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا اظہارشریعت کے بیان کردہ طریقہ کے مطابق مناتےہیں۔ ولادت مصطفی کی خوشی کااظہار عالمی مدنی مرکزفیضان مدنیہ میں بھی دیدنی ہوتا ہے، مدنی مرکز فیضان مدینہ کی درودیوار سے جشن ولادت مصطفی کی خوشی میں چراغاں، قمقمے رنگ برنگ کی لائیٹیں  اور منبر ومحراب سے سیرت رسول کی خوشبوئیں پھوٹ رہی ہوتی ہیں۔

میلاد پاک کی ایک خوشی کا اظہار عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں سیرت رسول، عظمت رسول،ذکر رسول، عشق رسول،شان رسول کے اورمیلاد مصطفی کی برکتیں سے متعلق علم کی محفل بنام مدنی مذاکرہ سجائی جاتی ہےجس میں اہل علم کے علاوہ عوام الناس کی خاصی تعداد شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کی زبانی حدیث رسول،سنت رسول سننے آتی ہے۔چنانچہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول 1446 کی آمد سے ہی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  میں مدنی مذاکرہ کا سلسلہ بروزبدھ بمطابق 3ستمبر عشاء کی نماز کے بعد تقریبا 9:00pm شروع جائے گا۔

مدنی مذاکرہ درحقیقت علم دین سیکھنے کی وہ درس گاہ ہے جس امیر اہلسنت ایک معلم کی حیثیت سے علم کے رموز، علم کی باریکیاں، کتابوں میں چھپے علمی راز، زندگی کے تجربات، علمی وروحانی سفر کی داستان، شریعت وطریقت کی باتیں، انفرادی اور اجتماعی زندگی مسائل، معاشرتی رویوں اور ان سے بچاؤ کی تدابیر کی عملی صورتیں بیان کرتے ہیں۔یہ مدنی مذاکرہ حاضرین کے سوالات سے شروع ہوتا ہے جس سے مدنی مذاکرہ میں شریک ہونے الے ہر ذہن کی تشفی ہوتی جاتی ہے۔ مدنی مذاکرہ میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری قرآن وسنت اور آثار صحابہ کی روشنی میں عقائد اسلام کی وضاحت کرتے ہیں ،فقہائے کرام کی علمی نگارشات سے مسائل دینیہ بیان کرتےہیں۔ اولیائے کاملین کی زندگی کے واقعات بیان کرتےہیں یوں مدنی مذاکرہ کے مختصر وقت میں علم کی ٹھوس معلومات کا ذخیرہ ذہن نشین ہونے کے ساتھ شرکائے مدنی مذاکرہ میں  علم دین سیکھنے کا جذبہ بیدار ہوجاتاہے، لوگوں کی زندگی سنورجاتی ہے۔

1446 ماہ ربیع الاول کی آمد سے ہی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہر رات عشق رسول کے جام سینے میں انڈیلنے کےلئے عشاء کے نماز کےفورا بعد مدنی مذاکرہ میں شرکت کریں اور علم دین کی باتیں امیر اہلسنت محمد الیاس عطار قادری سے سکھیں۔