بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
حاجی عمران عطاری نگران شوری دعوت اسلامی نے اسلام آبا میں کاروباری حضرات سے ملاقات کے دوران نیکی کی دعوت دی۔
ذرائع کےمطابق دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جنا ب حاجی عمران عطاری دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے کےلئے پنجاب کے دینی دورہ پر ہیں ۔پنجاب کے دینی دورے کے دوران نگران شوری اسلام آباد ،لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی شرکت اور بیان بھی فرمائیں گے۔ دورہ اسلام آباد کے دوران حاجی عمران عطاری کی کاروباری شخصیات، بزنس مین، سماجی شعبہ سے وابستہ افراد اور انتظامی امور پر فائز اعلی عہد داران سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں حاجی عمران عطاری نے شرکاء اور مندوبین کو فکر آخرت کا درس دیا ، نیکی کی دعوت دی، عالمی سطح پر دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات کےبار ے میں معلومات فراہم کی۔ 22ستمبر 2024 بروز اتوار اسلام آباد ہی کے دینی دورے کے دوران حاجی عمران عطاری صاحب نے کاروباری شخصیات کے ایک اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی دیا ۔