بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
30ا گست 2024 دعوت اسلامی کے تحت فرانس میں ہونے والے اجتماع استقبال ماہ میلاد میں خلیفہ امیر اہلسنت بیان فرمائیں گے۔
حاجی عبید رضا مدنی عطاری ایک باعمل متقی اور سنت رسول پر کاربند دعوت اسلامی کے مبلغ اور جید عالم دین ہیں جو اکثر لوگوں کی دینی رہنمائی کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کےشیڈول کےمطابق مختلف شہروں اور ملکو ں کا دینی دورہ کرتے رہتے ہیں۔حالیہ دنوں خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا مدنی یورپ کے مختلف ممالک کا دینی دورہ کررہے ہیں جہاں آپ امت کی دینی رہنمائی اور نیکی کی دعوت دیں گے۔خلیفہ امیر اہلسنت کا پہلا دینی دورہ فرانس سے شروع ہوگا جہاں 30 اگست کو پہلا سنتوں بھرا بیان اجتماع استقبال ماہ میلاد کے پروگرام میں فرمائیں گے۔
خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا مدنی فرانس میں مقیم دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ اور مدرسۃا لمدینہ و جامعۃ المدینہ میں زیر تعلیم طلبا کی دینی اخلاقی تربیت بھی فرمائیں گے۔ دورہ فرانس کے دوران خلیفہ امیر اہلسنت دینی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے بریفنگ بھی دیں گے۔
خلیفہ امیر اہلسنت کےفرانس کے دینی دورہ کے دوران دعوت اسلامی فرانس کا پہلا اجتماع استقبال ماہ میلا د کے عنوان سے Zaiqa Restaurant Villiers lE Bel میں 30 اگست کو مغرب کی نماز کے بعد شروع ہوگا ۔استقبال ماہ میلاد اجتماع کو مکمل ایڈریس اور فون نمبر نوٹ کرلیجئے ۔Zaiqa Restaurant, 13 AV.DES Entrepreneurs,95400 Villiers lE Bel /Bus 270: Tissonvilliers/Parking:250+
رابطہ نمبر:+33 785 11 0323/+33 658 94 83 51
دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام استقبال ماہ میلاد اجتماع میں شرکت کےلئےاسلامی بہنوں کے لئے الگ انتظام کیاگیا ہے ا ور اجتماع کے بعد لنگر میلاد بھی تقیسم کیاجائے گا۔ اجتماع کے آغاز کے وقت :09:15mp ہے اور نماز مغرب کی جماعت کا وقت08:45pm ہے۔خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضاعطاری مدنی کے پرسوز بیان سننے اور دینی رہنمائی لینے کےلئے سنتوں بھرے اجتماع میں دوسروں کے ساتھ خود بھی شرکت کریں ۔