بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
رکن شوری جناب مولانا عبد الحبیب عطاری کے دینی دورہ یوکے کےدوران میلاد النبی کےپروگرامز میں شرکت کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔
مذہبی
اسکالر رکن شوری و مبلغ دعوت اسلامی جناب مولانا عبد الحبیب عطاری06 ستمبر سے
16 ستمبر تک ماہ ربیع الاول کی برکتوں کا پیغام لئے یوکے میں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں مصروف ہیں ۔خوبصورت لب ولہجہ اور موثر انداز گفتگو کے ساتھ
دینی وسماجی خدمات سرانجام دینے والے مولانا عبد الحبیب عطاری دعوت اسلامی کے سفیر
بن کر مختلف ملکوں میں دین کا کام ، اسلامی تعلیمات اور علم دین لوگوں تک
پہنچانے کےلئے سال کے اکثر وبیشتر ایام سفر میں رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال
کی طرح اس سال بھی مولانا عبد الحبیب عطاری صاحب کے دورہ یوکے کے دوران یوکے
کے عاشقان رسول نے میلاد النبی اور جلوس میلاد النبی کے مختلف پروگرامز ترتیب
دیئے ہیں ۔میلاد النبی کے یہ اجتماعات دعوت اسلامی کے تحت یوکے کےمختلف شہروں
میں منعقد ہوں گے جس میں خصوصی شرکت اور ولادت مصطفی کی مناسبت سے مختلف
موضوعات پر مولانا عبد الحبیب قادری عطاری اظہار خیال کریں گے۔ یوکے کے ٹائم کے
مطابق عبد الحبیب عطاری کے دورہ یوکے کے ساتھ ہی شروع ہونے والے میلا د النبی
کے پروگرام کی تفصیلات کےمطابق 6ستمبر کو پہلا میلاد النبی کا اجتماع جامع مسجد مدینہ Oak Street,
Blackburn, BB1 9TX میں 8:00pm پر شروع ہوگا،دوسرا پروگرام 7ستمبر کو بلال
جامع مسجد Malvern Street, Newcastle,
NE4 6SU
میں ٹھیک 8:00 شروع ہوگا، میلادالنبی کا تیسرا فیملی ایونٹ 08 ستمبر کو فیضان
مدینہ Malcolm St, Derby, DE23 8LT میں شام
5:00 شروع ہوگا، اجتماع میلادالنبی کا چوتھا پروگرام 9ستمبر کو فیضان مدینہ Shatesbury St, Newport, NP20 5JH
میں
8:00pm شروع ہوگا، میلاد النبی کا پانچواں پروگرام
10ستمبر کو 8:00pm پر فیضان مشکلکشا 91
Leagrave High St, Luton, LU4 9JZ میں شروع ہوگا، چھٹا پروگرام بعنوان اجتماع
میلاد النبی 12ستمبر کو المدینہ مسجد 2 Victoria Rd, London, IG11 8PY میں 7:30pm پر شروع
ہوگا، 13 ستمبرکو جمعۃ المبارک کے دن مولانا عبد الحبیب عطاری خطبہ جمعہ فیضان
مدینہ Stechford, Birmingham, B33 8TN میں تقریبا
12:45pm پردیں گے ، 15 ستمبر جلوس
میلاد النبی تقریبا 1:35pm پرفیضان مدینہ Maudsley St, Bradford, BD3 9LE نے نکالا جائے جس کی قیادت جناب مبلغ دعوت
اسلامی حضرت مولانا عبد الحیب صاحب فرمائیں اور 15 ستمبر کو ہی میلاد البنی کا
عظیم الشان پروگرام Maudsley St,
Bradford, BD3 9LE میں 11:00pm پر شروع ہوگا جس میں خصوصی بیان مولانا عبد
الحبیب قادری صاحب کریں گے، عبد الحبیب صاحب کے دورہ یوکے کا آخری میلادالنبی کا
پروگرام 16 ستمبر کو Faizan-e-Madinah,
Rochdale, OL12 0ED میں 02:30AM پر شروع ہوگا۔مذکورہ تمام پروگرامز میں رکن
شوری جناب عبد الحبیب عطاری سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوعات پر
بیانات کریں گے۔یوکے کے میلاد النبی کےپروگرامز کےبارے میں مزید معلومات کےلئے +44
1274 442612
پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔