اس سروس کے ذریعے روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اوربہنیں اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے اپنامسئلہ لکھ کر شعبے کو بھیجتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس طرح پریشان حالوں کو گھر بیٹھے فائدہ ہو رہاہے ۔یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی، گھریلوناچاقی، مقدمات، جنات،جادو، کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان،کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی اور ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔