Book Name:Nigahon ke Hifazat kijiye

(غیبت کی رباہ تباہ کاریاں،ص۳۶۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کس پیارے اور دلنشین انداز میں اس نوجوان کو یہ بات سمجھائی کہ جس طرح تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ کوئی شخص تمہاری اِن مَحْرم عورتوں(یعنی جن سے نِکاح حَرام ہے)کے ساتھ اِس طرح کا کام کرے، اسی طرح کوئی دوسرا شخص بھی اپنی ان محرم عورتوں کے ساتھ اس طرح کی بُری حرکت ہرگز پسند نہ کرے گا۔جب تم اپنے لئے اس بات کو پسند نہیں کرتے تو دوسروں کے لئے اسے کیسےپسندکرسکتے ہو؟ کیونکہ تم جس کے ساتھ یہ کام کرو گے وہ بھی تو کسی کی ماں، کسی کی بہن،کسی کی بیٹی،کسی کی بیوی،کسی کی خالہ،کسی کی پھوپھی ہوگی۔

سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ اندازِ مُبارَک تاثیر کاتِیر بن کر اس کے دِل میں اس طرح پیوست ہوگیا کہ وہ نہ صرف اپنی بے باکی پر نادم ہوا بلکہ ہمیشہ بدکاری سے بھی باز رہا اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُعاکی برکت سے جب تک زندہ رہا کبھی اس فعل کا تصورتک نہ کیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی  مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی شَرم و  حیا کو فَروغ دینے،بے پردَگی کے منہ زور  سیلاب کو روکنے اور بے حیائی جیسی بُرائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور اِس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں،اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہمجلس مدنی تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں“بھی ہے۔یہ مجلس اسلامی بہنوں کو12دن کے مختلف مدنی کورسز مثلاًخصوصی اسلامی بہن کورس،فیضانِ قرآن کورس،فیضان