Book Name:Nigahon ke Hifazat kijiye

آنکھوں جیسی نعمت عطا فرمائی جن کی مدد سے تُوجو چاہے دیکھ سکتا ہے،لیکن ذرا سوچ کہ تُو نے انہیں کس طرح استعمال کیا ؟ مثلاً راستہ طے کرنے،علم ِ دین سیکھنے سکھانے،تلاوتِ قرآن کرنے ،بیتُ اللہ شریف،گنبدِ خضریٰ،مقاماتِ مقدسہ، والدین اور نیک لوگوں کی زیارت کرنے میں ان سے مدد لی یامَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اجنبی عورتوں کو دیکھنے،امردوں یعنی بے رِیش لڑکوں کو لذّت کے ساتھ دیکھنے ، کسی کا کھلا ہو سِتردیکھنے ، فلمیں ڈرامے دیکھنے ، اخبارات میں چھپنے والی نامحرم عورتوں وغیرہ کی تصاویر دیکھنے،خواتین کی تصاویر پر مشتمل بڑے بڑے اشتہاری بورڈز دیکھنے ،کسی کا خط یا تحریر بِلااجازت پڑھنے،کمپیوٹر یاموبائل پر فحش تصاویر یا ویڈیوز دیکھنے،کسی کے گھر جھانکنے کے لئے،یا اِدھر اُدھر فضول دیکھنے میں ان سے مدد لی ؟افسوس!کہ تجھے توان آنکھوں کو پاکیزہ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا ،تجھے تو اپنے ربِّ کریم، اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ، صحابہ کرام واہلِ بیتِ اطہار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن،اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعیناور جنت کی زیارت کا مشتاق ہونا چاہیے تھا،اس کے لئے ضروری تھا کہ تیری نگاہیں دنیا میں کسی حرام وفضول شے پر نہ ٹھہرتیں ،لیکن افسوس !یہ پاکیزہ نہ رہ سکیں ،آج تجھے حرام چیزیں دیکھنے میں بہت لذّت محسوس ہوتی ہے لیکن یاد رکھ! نگاہِ حرام سے پُر ہونے والی ان آنکھوں میں ایک دن آگ بھری جائے گی ، تیری آنکھیں تو اتنی نازک ہیں کہ چھوٹا سا مچھر یا ریت کا کوئی ذرّہ اِن میں جاپڑے تو تکلیف کی شدت تیرے پورے وجود کو تڑپا کر رکھ دیتی ہے،دھوپ سے اچانک کسی بند کمرے میں چلے جانے پر تمہاری تیرے دیکھنے کی صلاحیت اتنی کمزور ہوجاتی ہے کہ قریب پڑی چیز بھی دکھائی نہیں دیتی ،پھر اپنے آپ کو یوں ڈرائے کہ آہ صد آہ ! اگران آنکھوں کو بدنگاہی کرنے اور اللہ پاک کی  حرام کردہ چیزیں دیکھنے کے سبب بروزِ قیامت عذاب دیا گیا تو میرا کیا بنے گا؟ آئیے!اب بدنِگاہی کی سزاؤں سےکے بارے میں 3روایات سنئے اور عبرت حاصل کیجئے،چنانچہ

(1)بدنگاہی کی سزا