Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

سےاُوپررہے۔(مراٰۃ ج۶ص۹۴)مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے۔چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔٭د عوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ کی1250 صَفحات پرمشتمل کتاب،’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے: مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ہے، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔

 (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج۲ص۹۳)  

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب 312صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃًطلب کیجئے اور پڑھئے سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کا کرتارہوں پروردگار

 

سنتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے

جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں۔

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو