Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

چھین   لی گئی  تو کیا دیکھا جائے گا ؟  گانے باجوں کی نحوست  سے کانوں میں  اگر پگھلا ہوا سیسہ  ڈال دیا گیاتواس وقت  کیادیکھا جائےگا؟بد نگاہی کرنے والوں کی آنکھوں میں آگ کی سلائیاں پھیری گئیں تو کیا دیکھا جائےگا؟آج  اگر ہمارے پاؤں میں کانٹا چُبھ جائے،  ہاتھ  پر چُھری لگ جائے یا پاؤں میں ٹھوکر لگ جائےتو مارےدردکےچیخ   اُ ٹھتے ہیں تو پھر جہنَّم کےعذاب کے بارے میں آخر یہ کیوں کہتے ہیں کہ ”جوہوگا دیکھاجائےگا“۔لہٰذا ’’جوہوگا دیکھا جائےگا‘‘والی  غلط سوچ کو اپنے دل ودماغ سےنکال کرخواب ِغفلت سےبیدار ہوجانا چاہئے،اپنےدل میں  رَبِّ کریم  کاخوف  پیداکرنا ہوگا، کیونکہ  خوفِ خدا رکھنے والےاللہ  و رسول کےمحبوب ہوتے ہیں،خوفِ خدا  رکھنے والے گناہوں  سے محفوظ رہتے ہیں،خوفِ خدا رکھنے والے خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں،خوفِ خدا رکھنے والوں سے مخلوقِ خدا مَحَبَّت کرنے لگتی ہے ۔آئیے!خوفِ خداکے فضائل پر مشتمل (3) فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ سُنئے، چنانچہ

٭  ارشادفرمایا:اللہکریم اپنے اس بندے سے مَحَبَّت رکھتا ہے جو مُتَّقی یعنی پرہیزگاراور اللہپاک سے ڈرنےوالا ہو، لوگوں سےبےپروا ہواوراپنےگرد لوگوں کی ریل پیل کی خواہش رکھنے والا نہ ہو بلکہ گوشہ نشین ہو۔( صحیح مسلم، کتاب الزھد والرقائق، الحدیث:۷۴۳۲، ص۱۲۱۲) 

٭  ارشادفرمایا:اللہکریم فرمائے گاکہ اُسے آگ سے نکالو ،جس نے مجھےکبھی یاد کیا ہو یا کسی مقام میں میرا خوف کیا ہو۔(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،١/٤٦٩،حدیث:٧٤٠)

٭  ارشادفرمایا :جوشخص اللہکریم  سے ڈرتا ہے،ہر چیز اُس سےڈرتی ہے اورجواللہکریم کے سِوا کسی اورسے ڈرتاہےتواللہکریم اسےہرشےسےخوف زَدَہ کرتاہے۔(شعب الایمان،باب فی الخوف۔۔الخ، ١/٥٤١، حدیث: ٩٧٤)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”بعدِ فجر مَدَنی  حلقہ“

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اللہپاک کی خُفْیہ تدبیر،اس کی بےنیازی،اُس کی ناراضی، اس