Book Name:Auliya-e-Kiram Ke Barkatain

بِکھرے بال، آزُرْدَہ صُورت ہوتے ہیں کچھ اَہلِ مَحَبَّت

بَدْؔر مگر یہ شان ہے، اُن کی بات نہ ٹالے رَبُّ الْعِزَّت

(حکایتیں اور نصیحتیں،ص۲۷۶)

کتاب”اللہ والوں کی باتیں“اوررسالہ”غُسل کا طریقہ“کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی شان و عظمت  کے مُتَعَلِّق مزید معلومات  کے لئےدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی 5 جلدوں پر مُشْتَمِل کتاب اللہ والوں کی باتیں“کا مُطَالَعَہ کرنا بے حد مُفِیْد ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کتاب میں بہت سے اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن  کی زِنْدَگیوں کے نُمایاں واقِعات،کرامات، اُن کے فَرامِیْن ،شَرعِی اَحکامات کی پاسْدَارِی  اور اُن کے عُمدہ اَوْصاف کو بہت جامِع اور خُوبْصُورت اَنداز میں بَیان  کِیا گیا ہے۔اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْنکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ حضرات طہارت و پاکیزگی  کو بہت زیادہ پسند فرماتے ،طہارت و پاکیزگی کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے غسل کے مسائل پر مشتمل انتہائی معلوماتی رسالہ بنام”غسل کا طریقہ“تحریر فرمایا ہے۔جس میں غسل کا طریقہ،غسل کے فرائض،مستورات کے لئے6احتیاطیں،غسل فرض ہونے کے5 اسباب،فَوَّارے (Shower)کی احتیاطیں،تیمم کا بیان،تیمم کا طریقہ اور بہت سے اہم مسائل کواِس رِسالے میں بیان کیا گیا ہے۔لہٰذا خُود بھی اِس کِتاب اوررِسالے کامُطَالَعَہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی پڑھنےکی تَرْغِیْب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کِتاب اوررِسالے کو پڑھا بھی جاسکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد