Book Name:Ghaus e Pak Ki Karamat

اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا                            جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سَلام کی سنتیں اور آداب

٭مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے۔٭ سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کامُقرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا  تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گے تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔٭سَلام کا جواب فَوراً٭اوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سَلام کرنے والا سُن لے۔٭ سَلام اورجَوابِسلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلےمیں جَواب سُناتاہوں پھرآپ اِس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘،اس کے علاوہ


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵