Book Name:Ghaus e Pak Ki Karamat

میری  والِدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا ، اُس وَقْت وہ پڑھا کرتی تھیں، میں نے سُن کر یاد کر لِیا تھا۔([1])

تُو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا

 

تُو ہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا

(حدائق بخشش،ص۲۳)

مختصر وضاحت:اے ہمارے غوثِ پاک!آپ ایسے فریاد سننے والے ہیں کہ ہر غوث آپ پر قربان اور آپ کا عاشق ہے،آپ پیاسوں کی پیاس بجھانے والا ایسا کنواں  ہیں کہ ہر کنواں اس کا پیاسا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب ”غوثِ پاک کے حالات“ کا تعارف

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!حُضُورغَوْثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زِندگی کےمزید حالات اور آپ کی کرامات کے مُتَعَلِّق معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب 106صَفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ”غَوْثِ پاک کے حالات “  کا مُطالَعَہ نِہایت مُفید ہے،اِس کتاب میں شَیْخ عَبْدُالقادِر جِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی بہت سی کرامات کے عِلاوہ آپ کے حالات،بچپن کے واقِعات، عِلْم و تَقْویٰ،فَرامِین،آپ کی شان میں تحریر کردہ مَنْقَبَتیں اور اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی آپ کے ساتھ عَقِیْدت کے اِظْہار سے مُتَعَلِّق اَقوال وغیرہ نہایت عُمدہ اَنداز و تَرتِیْب کے ساتھ بَیان  کئے گئے ہیں۔

(ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں ترغیب دِلائے جانے والارِسالہ شامل کیا گیا ہے)

رسالہ”انبیا و اولیا کو پکارنا کیسا؟“کا تعارف

مکتبۃُ المدینہ سےجاری کردہ شَیْخِ طَرِیْقَت،امیرِ اَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے  مَدَنی مُذاکَروں پر مُشْتَمِل رِسالہ”انبیاء


 



[1] الحقائق فی الحدائق،۱/۱۴۰بتغیرقلیل