Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!حضرت سَیّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مُبارَک زِندگی کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپعَلَیْہِ السَّلَام نِہایَت سادہ طَبِیْعَت کے مالِک تھے اور عاجِزِی و اِنکساری کی لازَوال دَوْلت سے مالا مال تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام چاہتے تو خوب عیش و عِشرت سے زِندگی گزارتے،مال و دَولت کا اَنبار(Heaps of wealth)جمع کرلیتے،مہنگے ترین لِباس زیبِ تَن فرماتے، عُمدہ عُمدہ کھانے کھاتے اور عالیشان مَحَل میں رہائش اِخْتِیار فرماتےمگرقُربان جائیے!آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی سادَگی پر کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہرگز ایسا نہ کیا بلکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فانِی دُنیا کی راحَتوں اور آسائشوں کو ٹھکرا کر ہمیشہ سادَگی اور عاجِزِی و اِنکساری والی زِندگی گزارنے کو تَرجیح دی اور دُوسروں کو بھی اِس کی تَرْغِیْب دِلاتے رہےچُنانچہ

حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلام کی سادَگی  اور نصیحتیں

حضرت سَیِّدُنا عُمر بِن سُلَیْمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک مَرتَبَہ حضرت سَیِّدُنا  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اپنے حَوارِیوں(یعنی اپنے اصحاب)کے پاس اِس حالت میں تشریف لے گئے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے جِسْمِ اَنْوَر پر اُون کا جُبَّہ اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ایک عام سی شَلوار پہنی ہوئی تھی، ننگے پاؤں تھے اور سَر پر بھی کوئی کپڑا وغیرہ نہیں تھا،بُھوک کی وجہ سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور پیاس کی شِدَّت سے ہونٹ بالکل خُشْک ہوچُکے تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے اپنے حَوارِیوں کو سلام کیا اور فرمایا:اےبَنِی اسرائیل!اگر میں چاہوں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےحُکم سےدُنیا(اپنی) تمام نعمتوں کے ساتھ میرے قَدَموں میں آجائےلیکن میں اِس بات کوپسندنہیں کرتا۔اےبَنِی اِسرائیل!تُم دُنیا کو ہمیشہ حقیر(بے قَدْر) جانو ،اِسےکوئی عزّت نہ دو یہ خُود تُمہارے لئے نَرْم ہوجائے گی،تُم دُنیا کی مَذمَّت کرو تُمہارے لئے آخِرَت سَنْوَاردی جائےگی،ایسا ہرگز نہ کرنا کہ تُم آخِرَت کو پَسِ پُشْت ڈال دو اور دُنیا کی تعظیم وتَوقِیْر کر و،بے