Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

بھی پڑھنے کی تَرْغِیْب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اور پِرِنْٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!یقیناًاَنبیائےکِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماپنی ہرصِفَت میں باکمال ہوتے ہیں،اللہتعالیٰ اِنہیں ایسے ایسے کمالات و مُعْجِزَات سے سَرْفَراز فرماتا ہے کہ عَقلیں حَیْران ہو جاتی ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!اللہکےپیارےنَبی حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بھی خالِقِ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ نےکثیر مُعْجِزَات عطا فرمائے تھےاوربچپن ہی سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی ذات سے نَبُوَّت کےآثارظاہِرہونے لگے تھے۔آئیے!حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کےبچپن کاایک حَیْرت اَنگیز واقِعہ سُنئےاور اپنا اِیمان تازہ کیجئے،چُنانچہ

بچپن شریف میں کلام فرمایا!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا حضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو گود میں لے کر بَنِی اِسرائیل کی بَسْتِی میں تشریف لائیں تو قَوْم نےآپ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)پر مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!بَدکاری کی تُہْمَت لگائی اور لوگوں نےکہنا شُروع کردیاکہ اے مَرْیَم!تُم نے یہ بہت بُرا کام کیا۔ حالانکہ تُمہارےوالِد(Father)میں کوئی خَرابی نہیں تھی اور تمہاری ماں بھی بَدکار نہیں تھی۔ بغیر شوہر کے تمہارے لڑکا کیسے(پیدا) ہو گیا؟ جب قَوْم نے بہت زِیادہ طَعْنَہ زَنِی اور بَدگُوئی کی تو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اِرْشاد فرمایا کہ اِس بچّے سے تم لوگ سب کچھ پُوچھ لو۔تو لوگوں نے کہا کہ ہم اِس بچّے سےکِیااور کیونکر اورکس طرح گفتگو کریں؟یہ تو ابھی بچّہ ہے۔قَوْم کایہ کلام سُن کرحضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے بیان شُروع کردِیا۔جس کا ذِکْراللہتعالیٰ نے قرآنِ کَرِیم میں یُوں فرمایا ہے:

قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ (پ۱۶، مریم:۳۰-۳۳)

 ترجَمۂ کنزُ الایمان:بچّہ نے فرمایا میں ہوں اللہکا بندہ اُس